تونیشا شرما کاقتل کیا گیاہے، کنگنا رناوت
ممبئی َ:بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے سیٹ پر خودکشی کرکے جان گنوا بیٹھنے والی اداکارہ تونیشا شرما کی موت کو قتل قرار دے دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق متنازع بیانات کیلئے مشہور اداکارہ کنگنا رناوت نے تونیشا شرما کی موت کو قتل قرار دیتے ہوئے بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی سے درخواست کی ہے کہ اداکارہ کی موت کی تحقیقات کروائیں۔کنگنا رناوت نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر اسٹوری پوسٹ کی جس میں انہوں نے لکھا خواتین ہر چیز کا مقابلہ کر سکتی ہیں چاہے وہ محبت کا نقصان ہو، شادی ہو یا رشتہ ہو مگر اس سے نہیں نمٹ سکتی کہ اس کی محبت اور کمزوری کا فائدہ اٹھایا گیا ہے ۔ اداکار نے لکھا کہ تونیشا کو محبت میں دھوکہ ملا وہ ایسی حالت میں تھی جس میں وہ خود پر بھی بھروسہ نہیں کر سکتی تھی ایسی حالت میں زندہ یا مردہ ہونے کا بھی فرق محسوس نہیں ہوتا اور وہ اپنی زندگی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیتی ہے، براہ کرم جان لیں کہ یہ اس نے اکیلے نہیں کیا یہ قتل ہے۔کنگنا رناوت نے وزیرِ اعظم مودی سے درخواست کی کہ خواتین کو ٹکڑوں میں کاٹ کر پھینکنے والوں، ان پر تیزاب پھینکنے والوں اور انہیں خود کشی پر اْکسانے والوں کے خلاف سخت قانون بنائیں اور انہیں بغیر مقدمے فوری موت کی سزا دیں۔