گورنر پنجاب بلیغ الرحمن سے چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کی ملاقات
لاہور:گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی چوہدری محمد ذکاء اشرف نے ملاقات کی ۔ اس موقع پر کرکٹ کی بہتری کے حوالے سے بات چیت کی گئی ۔ گورنر پنجاب نے ذکاء اشرف کو چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے آپ کرکٹ کے فروغ کے لیے اپنی بہترین صلاحتیں بروئے کار لائیں گے۔ چوہدری محمد ِذکا اشرف نے کرکٹ بورڈ کے معاملات بہتر طریقے سے چلانے کے عزم کا اظہار کیا ۔ چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے گورنر پنجاب کو ایشیا کپ کے بارے میں بھی بریف کیا۔ انہوں نے کہا کہ 2008ء کے بعد 15 سال بعد ایشیا کپ دوبارہ پاکستان میں منعقد ہونے جا رہا ہے۔ایشیا کپ کے چار میچز پاکستان میں منعقد ہوں گے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کے انٹرنیشنل ایونٹس کا انعقاد خوش آئند ہے۔