دورہ منسوخی پر اندھیرے میں رکھا گیا، برطانوی کھلاڑیوں کادعویٰ
لاہور (ویب ڈیسک) برطانیہ کے دورہ سیریز منسوخی کے بعد برطانوی کھلاڑی بھی بول اٹھے.برطانوی کھلاڑیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اس سارے معاملے میں ہمارا کوئی کردار نہیں، برطانوی بورڈ نے انہیں فیصلے سے متعلق انہیں اندھیرے میں رکھا۔
برطانوی اخبار کے مطابق انگلش پلیئرزایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ان سے تو یہ بھی نہیں پوچھا گیا کہ کیا آپ سفرکریں گے؟ علاوہ ازیں یونین نے ان دعوؤں کی بھی تردید کی ہے کہ فیصلے کے پیچھے برطانوی کھلاڑی تھے۔
دوسری طرف نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے دورے منسوخ ہونے پر قومی کھلاڑیوں نے بھی دکھ اور مایوسی کا اظہار کیا ہے، وسیم اکرم نے کہا کہ قوم اب ہر سطح پر اپنی ٹیم کو سپورٹ کرے۔ معین خان نے کہا کہ دونوں ٹیموں کا دورہ پاکستان ملتوی کرنا افسوسناک ہے۔ راشد لطیف نے کہا کہ پاکستان کھیلوں کیلئے محفوظ ملک ہے، پی سی بی کو نیوزی لینڈ سے دوبارہ رابطہ کرنا چاہیے۔