وزیرتعلیم سندھ نے نجی سکولوں بارے کیا کہہ دیا؟
کراچی(ویب ڈیسک)نجی سکولوںکے بارےمیںویسے تو لوگ بیانات دیتے رہتے ہیں جس میں ان کی فیسیں زیادہ اور پڑھائی کم کے الزامات واضح ہیں،اب وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کا کہنا ہے کہ نجی اسکولوں کے بچوں کو انگریزی کے سوا کچھ نہیں آتا۔
محکمہ تعلیم سندھ اور جائیکا نے مشترکہ طور پر ایڈوانس کوالٹی آلٹرنیٹیو لرننگ پروجیکٹ کا آغاز کردیا جس کا مقصد خواتین میں تعلیم کو فروغ دینا ہے۔ اس حوالے سے ہونے والی خصوصی تقریب سے خطاب میں وزیر تعلیم سردار شاہ نے کہا کہ نجی اسکولوں کے بچوں کو انگریزی کے سوا کچھ نہیں آتا، انہیں سائنس، کیمسٹری کا کچھ نہیں پتا۔
انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 25 کے تحت بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرنی ہے، ہمارے پاس پیسوں کی نہیں انسانی وسائل کی کمی ہے، سرکاری اسکول اس لیے بند ہیں کہ وہاں اساتذہ موجود نہیں، اساتذہ کی کمی دور کریں گے تاکہ بند سرکاری اسکول کھولے جاسکیں جب اساتذہ اسکول میں ہوں گے تو اسکول بند نہیں ہوں گے۔