بھارت مقبوضہ وادی میں قتل عام بند کرے‘یورپین ارکان پارلیمنٹ
انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنیوالے ممالک سے تجارت نہ کی جائے، یورپین ارکان پارلیمنٹنے اقوام متحدہ انسانی حقوق کمشنر رپورٹ کی حمایت کر دی
اسلام آباد(ایمرا نیوز آن لائن) یورپین ارکان پارلیمنٹ نے اقوام متحدہ انسانی حقوق کمشنر رپورٹ کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں مظالم بند اور قتل عام بند کرے۔تفصیلات کے مطابق یورپین ارکان پارلیمنٹ نے اقوام متحدہ انسانی حقوق کمشنر رپورٹ کی حمایت کردی۔یورپین ارکان پارلیمنٹ نے بھارتی موقف کی مخالفت کردی۔بھارت مقبوضہ کشمیرمیں مظالم بند کرے۔بھارت مقبوضہ کشمیرمیں قتل عام بند کرے۔انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنیوالے ممالک سے تجارت نہ کی جائے۔واضح رہے کہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ظلم و ستم کی داستانیں 7دہائیوں پر محیط ہیں،ان 70 سالوں میں بھارتی فوج نے بربریت کی وہ وہ داستانیں رقم کیں جن کو سن کر انسانیت کا سر شرم سے جھک جاتا ہے۔ان 70سالوں میں وادی کشمیر کی آزادی کی تحریک بہت سے نشیب و فراز سے گزری تاہم کوئی بھی ظلم اور دباو کشمیری عوام کی اس جدوجہد کو دبا نہ سکا۔بھارت فوج نے ہر حربہ اپنا کر دیکھ لیا تا ہم اس حوالے سے انہیں ہر محاذ پر منہ کی کھانی پڑی۔گزشتہ دو دہائیوں میں جتنا عروج تحریک آزادی کشمیر کو برہان وانی کی شہادت کے بعد ملا اسکی مثال نہیں ملتی۔یہ تحریک اب ایک ایسا طوفان بن چکا ہے جس کو روکنا بھارتی فوج کے بس کا کھیل نہیں ہے۔اس حوالے سے بھارت فوج کے اکثر افسران بھی حقیقت کا اعتراف کرتے نظر آتے ہیں ،تاہم بھارت اپنی ڈھٹائی اور اٹوٹ انگ کے راگ الاپنے سے باز نہیں آتا۔یہاں تک کہ بھارت کی یہ غیر انسانی ضد اب تک سینکڑوں کشمیریوں کی جان لے چکی ہے۔