پاکستان خطے میں امن کا خواہاں‘بد امنی کسی کے مفاد میں نہیں ‘شاہ محمود قریشی
وزیرخارجہ سے بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنرسہیل محمودکی ملاقات ‘پلوامہ واقعہ کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام آباد(ایمرا نیوز آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں قیام امن کاخواہاں ہے‘بدامنی کسی کے مفادمیں نہیں۔منگل کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود نے ملاقات کی ،جس میں پلوامہ واقعہ پر پاکستان پر بھارتی الزامات اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان خطے میں قیام امن کاخواہاں ہے،بدامنی اورہیجان انگیزی کسی کے مفادمیں نہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ صورتحال کاسنجیدگی سے جائزہ لے رہے ہیں،تمام صورتحال سے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کوآگاہ کردیاہے۔واضح رہے کہ پاکستان نے پلوامہ واقعہ کے بعد صورتحال کشیدہ ہونے پر بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود کو مشاورت کیلئے واپس بلالیا تھا۔(صداقت جٹ)