فرانس کے شہر لیون کی یونیورسٹی میں دھماکا
لیون:(نیٹ نیوز/ایمرا نیوز) فرانس کے شہر لیون میں یونیورسٹی کی عمارت میں دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق دھماکا لیون شہر کے شمال میں واقع لا دووا کیمپس میں ہوا،جو ایک سائنس لائبریری ہے۔پولیس کے مطابق چھت پر تعمیراتی کام کے دوران ایک گیس کی بوتل میں دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں آگ لگ گئی۔سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی دھماکے کی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آگ کا ایک گولہ آسمان کی جانب بلند ہوتا ہے، جس کے بعد عمارت کی چھت پر آگ لگ جاتی ہے۔
Now: Huge explosion and fire at one of the University of #Lyon's campuses. People are being urged to avoid the area. https://t.co/L5kNBrohjZ
— Benjamin Alvarez (@BenjAlvarez1) January 17, 2019
دھماکے کے بعد جائے وقوع کو خالی کروا دیا گیا جبکہ فائر فائٹرز موقع پر پہنچ گئے۔یونیورسٹی حکام نے خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) سے بات کرتے ہوئے دھماکے کو ‘حادثاتی’ قرار دیا اور بتایا کہ یہ تعمیراتی کام کے دوران ہوا۔واضح رہے کہ چند دن قبل دارالحکومت پیرس کی ایک بیکری میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔