کراچی میں کل ایک اور ضمنی الیکشن کا میدان سجے گا
کراچی(ایمرا نیوز/ رپورٹ ظہیرالحق چیمہ سے) کراچی میں کل ایک اور ضمنی انتخاب کا میدان سجے گا، کراچی کے علاقے ضلع کورنگی میں سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 94 میں ضمنی الیکشن کا میدان کل سجے گا. آپ جانتے ہیں کہ کراچی میں جب بھی کوئی ضمنی انتخاب ہوتا ہے تو پورا دن ماحول کافی گرم رہتا ہے اور جب ضمنی انتخاب کراچی کے ضلع کورنگی میں ہو تو یہ انتخاب اور بھی حساس ہوجاتا ہے. اس ضمنی انتخاب میں حلقے کے 57 پولنگ عمارتیں اور 149 پولنگ اسٹیشن کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے. ضمنی انتخاب میں دھندلی کے خدشے کے پیش نظر پولنگ اسٹیشنوں کے اندر کیمرے لگائے گئے ہیں اور مرکزی کنٹرول روم ایس پی لانڈھی آفس میں قائم کیا گیا ہے.پولنگ اسٹیشنز کے اندر رینجرز تعینات ہو گی، جبکہ پاک فوج کے جوان اسٹینڈ بائی رہیں گے۔پی ایس 94 کی نشست ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی وجاہت کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔