ٹریفک کے مسائل عوام بے حد پریشان
لاہور(ایمرا نیوزآن لائن)
لاہور شہر کی آبادی ڈیڑھ کروڑسےبڑھ چکی ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کے مسائل دن بہ دن بڑھ رہے ھیں شہر میں ایک لا کھ گاڑیاں، دس لاکھ موٹرسائیکلز اور ایک لاکھ رکشے سڑکوں پر رواں دواں ہے پارکنگ کے پلازےبھی نہ ہونے کے برابر ھیں ٹریفک کی وجہ سے ایمبولینس کو بھی کئ مسا ئل کا سامنا کرنا پڑتا ہے سکول، کالجز اور دفاتر جانے والے لوگ بھی مشکلات کا شکار ھیں
میڈیا 92 کی جا نب سے کیے گئے روڈ سروے میں عوام کا کہنا تھا کہ ٹریفک زیادہ ہے اور جو ٹریفک پولیس والے ھیں وہ کم ھیں.
ٹرک ڈرائیورز کا کہنا تھا کہ جو آدھے گھنٹے کا رستہ ہے وہ دو گھنٹے میںمکمل ہوتا ہے. موٹر سائیکل سواروں کا کہنا تھا کہ ٹریفک کا جام ہونا ہر روز کا معمول بن چکا ہے. رکشہ ڈرائیورز نے کہا کہ سابقہ حکومت کے دور میں بھی ایسے ہی تھا اور اب موجودہ دور حکومت میں بھی ایسا ہی ہے اب آگے دیکھنا ھے کہ یہ کیا کرتے ھیں. عوام ن لیگ کی حکومت سے بھی مطمئن نہیں اور نہ ہی تحریک انصاف کی حکومت سے مطمئن ہے انکا کہنا ھے کہ کوئی تیسرا آئے تو وہ بہتر ھے. میڈیا 92 سے گفتگو کرتے ہوے عوام نے کہا کہ ٹریفک کا مسئلہ ایک بہت بڑا مسئلہ ھے جس کی وجہ سے ھم بہت پریشان ھیں. رکشے بند ہونے چاہیے کیونکہ ٹریفک جام کی یہ ایک بڑی وجہ ہے