ملائکہ اروڑا،ارباز خان کے بیٹے آرہان کی فلم دبنگ 3 کے ذریعے بالی ووڈ میں انٹری
ممبئی (ایمرا نیوز آن لائن) ناموربالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا اورارباز خان کے بیٹے آرہان خان فلم دبنگ 3 کے ذریعے بالی ووڈ میں انٹری دے رہے ہیں۔بالی ووڈ میں سلمان خان کونئے اداکاراور اداکاراں کا گاڈ فادرکہا جاتا ہے۔ انہوں نے کترینہ کیف، ڈیزی شاہ، سورج پنچولی، زرین خان اورآتھیا شیٹھی سمیت متعدد نئے چہرے بالی ووڈ کو دئیے ہیں لہذا ایسا کیسے ہوسکتا ہے کہ وہ اپنے گھر کے افراد کو بالی ووڈ میں متعارف نہ کرائیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کے بھتیجے اوراربازخان کے 16 سالہ بیٹے آرہان فلم دبنگ 3 کے ذریعے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے جارہے ہیں، تاہم وہ اداکاری کے شعبے میں نہیں بلکہ ہدایت کاری کے شعبے سے اپنے کیریئر کی شروعات کررہے ہیں اور فلم کے ہدایت کار پربھودیوا کے ساتھ بطور اسٹنٹ ڈائریکٹر کام کریں گے۔ اپنے بیٹے کی بالی ووڈ میں انٹری پر ارباز اور ملائکہ دونوں بے حد خوش ہیں۔