تاجکستان : پاپ گلوکارہ کو آفس میں سالگرہ منانے پر جرمانہ
ملزمہ فیروزہ نے گھر سے باہر تقریب منانے کا قانون توڑا، عدالت
قانون کے مطابق رسومات، تہوار صرف گھر میں منائے جا سکتے ہیں
دوشنبے (ایمرا نیوزآن لائن) تاجکستان کی معروف پاپ گلوکارہ کو اپنی سالگرہ گھر کے بجائے آفس میں منانے پر جرمانہ کر دیا گیا۔ فیروزہ خفی زوانے سالگرہ کی تقریب کی ویڈیو اور تصاویر انسٹا گرام پر شیئر کی تو پولیس حرکت میںآ گئی اور ان کے خلاف مقدمہ شکایت درج کر لی۔ عدالت نے گلوکارہ کو ملکی قانون کی خلاف ورزی پر5ہزار سومونی 530)ڈالر) جرمانہ کر دیا۔ عدالت نے کہا کہ ملزمہ نے گھر سے باہر تقریب منانے کا قانون توڑا۔ تاجکستان میں قانون کے مطابق تہوار، رسومات اور تہنیتی تقریبات صرف گھر میں منائی جا سکتی ہیں۔ حکام نے بتایا کہ یہ قانون شہریوں کے غیر ضروری اخراجات کی روک تھام اور پیسے صرف اہلخانہ پر خرچ کرنے کو یقینی بنانے کے لئے بنایا گیا ہے، اگر کسی شخص کے پاس بے جا اخراجات کیلئے پیسے ہیں تو اسے چاہئے کہ وہ اہلخانہ پر ہی خرچ کرے۔