عالیہ بھٹ کی ہم شکل سامنے آگئی
لاہور(ایمرا نیوزآن لائن) آج کل سوشل میڈیا پر بالی ووڈ ستاروں کے ہم شکل افراد کی دھوم مچی ہوئی ہے، جو بلکل بالی ووڈ اداکاروں کی طرح دیکھتے ہیں. اب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک لڑکی نظر آرہی ہے جو بلکل بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی طرح دیکھتی ہے. اس لڑکی کا نام ’سنایا‘ ہے اور یہ بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں رہتی ہے.
View this post on Instagram#gullyboy #aliabhatt #aliabhattfans #ranveersingh
A post shared by sanayaashu (@ashu0876962) on
اس ویڈیو میں ’سنایا‘ حیران کن طور پر عالیہ بھٹ کی طرح بول رہی ہیں، اور انہوں نے اپنا روپ بھی عالیہ بھٹ کی نئی فلم گلی بوائے کی طرح بنایا ہوا ہے، اور وہ اس فلم میں عالیہ بھٹ کے ڈائیلاگز بھی بول رہی ہیں.اس ویڈیو کو دیکھ کر عالیہ بھٹ کے مداح حیران رہ گئے ہیں، اور کچھ مداح تو اس کو عالیہ بھٹ ہی سمجھ رہے ہیں.یاد رہے کہ بہت سے بالی ووڈ ستاروں کے ہم شکل سوشل میڈیا پر سامنے آچکے ہیں، جن میں شاہ رخ خان ، سلمان خان ، عامر خان ، عرفان خان، انوشکا شرما،اور دیگر ستارے شامل ہیں.