شاہ محمود قریشی نے سعودی ولی عہد سے ملنے والے 63لاکھ روپے مالیت کے تحائف توشہ خانہ گھر میں جمع کرا دیئے
حکومتی عہدیدران بیرون ملک دوروں سے ملنے والے تحفائف کو اپنا حق سمجھتے ہیں ‘حقیقت میں غریب قوم کی امانت ہیں:وزیر خارجہ
اسلام آباد(ایمرا نیوز آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے 19ستمبر کو سعودی عرب کے دورے کے دوران ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے 63لاکھ روپے کی زائد کی مالیت کے تحائف توشہ خانہ میں جمع کر ادیئے۔تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 19ستمبر کو 2018کو سعودی عرب کا دورہ کیا تھا ،جس میں ان کی ملاقات سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ہوئی تھی اس ملاقات کے دوران محمد بن سلمان نے شاہ محمود قریشی کو 48لاکھ 50ہزار روپے مالیت کی ”رولکس گھڑی“ ساڑھے 9لاکھ روپے کے سونے کا قلم،ایک لاکھ 35ہزار کے سونے کے کف لنکس ،2لاکھ50ہزار روپے مالیت کی سونے کی تسبیح سمیت 2لاکھ 10ہزار کے سونے کی انگوٹھی تحفے میں دی تھی ۔شاہ محمود قریشی نے سعودی ولی کی جانب سے تمام تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیئے اور اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومتی عہدیدران بیرون ملک دوروں سے ملنے والے تحفائف کو اپنا حق سمجھتے ہیں لیکن یہ حقیقت میں غریب قوم کی امانت ہیں۔(اشفاق خان)