گرد آلود ہوائیں کے بلوچستان میں ڈیرے
لاہور(ایمرا نیوزآن لائن رپورٹ عمر خالد سے) قندھار سے آنے والی گرد آلود ہوائیں بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ پہنچ گئیں، وادی میں گرد آلود ہواؤں کے جھکڑ چلنے سے سردی بڑھ گئی۔چمن میں تیز ہوائیں چلنے سے کئی مقامات پر سائن بورڈ گر گئے۔کوئٹہ میں گزشتہ شام قندھار سے آنے والی گرد آلود سرد ہواؤں نے موسم کو مزید سرد کر دیا، ہوائیں چلنے سے شہر میں کاروبارِ زندگی بری طرح متاثر ہوا۔کئی علاقوں میں بجلی کے تار آپس میں ٹکرانے سے بجلی کے فیڈر ٹرپ ہو گئے اور شہر کے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔دوسری جانب سردی کی شدت میں اضافے سے مختلف علاقوں میں سوئی گیس کے پریشر میں بھی کمی آئی ہے۔چمن شہر میں رات ہوتے ہی تیز ہوائیں چلنا شروع ہو گئیں، طوفانی ہوائیں چلنے سے کئی علاقوں میں سائن بورڈز اور درخت گر گئے، جس کے باعث شہری گھروں میں محصور ہو گئے۔کان مہتر زئی، توبہ اچکزئی، توبہ کاکڑی میں برفباری سے رابطہ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔
ہوائوں