سانحہ ساہیوال: ذیشان سے متعلق نیا انکشاف سامنے آگیا
لاہور(ایمرا نیوزآن لائن) سانحہ ساہیوال سے متعلق یڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم پنجاب فضیل اصغر نے نیا انکشاف کردیا ہے. ان کے مطابق ذیشان ایک دہشت گرد اور ایک دہشت گرد گروہ کا حصہ تھا، ان کے مطابق سی ڈی اے کی ابتدائی معلومات کے مطابق کار میں چار دہشت گرد موجود تھے جن میں ذیشان میں موجود تھا، فضیل اصغر نے کہا کہ اس بات کا انہیں پتا ان کو دہشتگرد عدیل حفیظ کی ہلاکت کےبعد چلا.
https://emra.tv/2019/01/24/کیا-کوئی-پاکستان…ورٹ-کا-حامل-اسرا/
اس موقع پر انہوں نے ذیشان کی ایک آڈیو سنائی جس میں فیصل آباد میں ہلاک دہشتگرد عدیل حفیظ سے بات کررہے ہیں اور یہ آڈیو سانحہ ساہیوال سے کچھ روز پہلے کی ہے. فضیل اصغر نے مزید بتایا کہ حساس ادارے اور سی ڈی اے مل کر کام کرتے ہیں.انہوں نے کہا خلیل اور اس کی فیملی بے گناہ تھی لیکن ذیشان ان کا استعمال کررہا تھا، جس کی وجہ سے ان کی جان چلی گئی. فضیل اصغر نے کہا ذیشان کا تعلق داعش کے ساتھ تھا، اور ہلاک دہشتگرد عدیل حفیظ داعش کے نائب امیر کے نام سے کام کرتا تھا اور وہ گاڑی جس میں ذیشان اور خلیل کی فیملی جارہی تھی وہ بھی اس دہشتگرد عدیل حفیظ کی تھی.