پاکپتن (ایمرا نیوز/ رضا عباس زیدی) پاکپتن پولیس کے 14 کنسٹیبلان کی ہیڈ کانسٹیبل کے عہدہ پر ترقی کر دی گئی. DPO آفس پاکپتن میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پاکپتن عبادت نثار نے ڈی پی او آفس میں ایک خصوصی تقریب میں کنسٹیبلان سے ہیڈکنسٹیبل کے عہدہ پر ترقی پانے والے پولیس ملازمان کو پرموشن بیج لگائے۔ نئے پروموٹ ہونے والے ہیڈکنسٹیبلان کو مختلف تھانہ جات میں تعینات کر دیا گیا۔
DPO پاکپتن نے نئے پرموٹ ہونے والے ملازمان کو مبارک باد دی اور کہا آپ خوش قسمت ہیں کہ آپ کو اگلے رینک پر ترقی ملی ہے۔ پرموشن عزت کا نام ہے۔ رینک بڑھنے سے ذمہ داری بھی بڑھتی ہے۔ اب آپ پر ذمہ داری ہےکہ آپ لوگوں کو ڈیلیور کریں۔ اس ملک کے لئے جس نے ہمیں سب کچھ دیا اس کے باسیوں کی خدمت کر کے اپنی ڈیوٹی کا حق ادا کریں۔ اس باوقار تقریب میں ایس پی انوسٹی گیشن سلیم احمد وڑائچ بھی موجود تھے ۔ ترقی پانے والوں میں محمد اویس، ظفر اقبال، محمد اکبر، علی عمران، محمد شاہد، حاکم علی، قربان رسول، محمد نوید، محمد ساجد، فیاض احمد، غلام صابر، عرفان احمد، بابر حسین اور محمد ساجد شامل ہیں.
Free Palestine Free Palestine and all arabs