انٹرنیشنل

اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے فلسطینی شخص کو گولی مار کر شہید کر دیا

مقبوضہ بیت المقدس : اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک فلسطینی کو گولی مار کر شہید کر دیا۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق غزہ کی پٹی میں حکمران جماعت حماس کا کہنا ہے کہ یہ حملہ گزشتہ ہفتے اسرائیلی حکام کے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجداقصیٰ پر دھاوے کے جواب میں کیا گیا ہے۔اسرائیلی ایمرجنسی سروسز کا کہنا …

Read More »

قرآن کی بے حرمتی‘ سعودی عرب کا ڈنمارک سے فوری کارروائی کا مطالبہ

ریاض : سعودی عرب نے ڈنمارک سے قرآن پاک کی بے حرمتی کی کارروائیوں کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کردیا۔ سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ڈنمارک کے ہم منصب لارس لوکے راسموسن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات کی مذمت کرتے …

Read More »

کعبہ کو غسل دینے کی روح پرورتقریب، اللہ کے گھر کا دروازہ کھول دیا گیا

مکہ مکرمہ: خانہ کعبہ کو غسل دینے کی روح پرور تقریب میں بیت اللہ کا دروازہ کھول دیاگیا،خانہ کعبہ کو غسل دینے کا عمل اور یہ تقریب کئی گھنٹے جاری رہی۔خانہ کعبہ کو غسل دینے کا کام صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کے جنرل صدر الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالعزیز السدیس کی نگرانی میں انجام دیاگیا،عرب میڈیا کے مطابق …

Read More »

وزیراعظم شہباز شریف اور ترک نائب صدر جیودت یلماز نے پاک بحریہ کے جنگی جہاز ‘پی این ایس طارق’ کولانچ کردیا

کراچی:ترک نائب صدر جیودت یلماز اور وزیراعظم شہبازشریف نے پاک بحریہ کے جنگی جہاز ‘پی این ایس طارق’ کولانچ کردیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں پاک بحریہ کے جنگی جہاز ’’پی این ایس طارق ‘‘کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔وزیراعظم شہبازشریف تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ ترکیے کے نائب صدر جیودت یلماز بطورمہمان اعزاز شریک ہوئے۔جیودت یلماز کی آمد …

Read More »

اسرائیل میں انسداد نسل پرستی کمیٹی کا سربراہ خود نسل پرستی کا نشانہ بن گیا

ادیس ابابا:ایتھوپیا کے ایک سینیر سرکاری ملازم نے بنجمن نیتن یاہو کی حکومت پر نسلی امتیاز کا الزام عاید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں نسل پرستی سے نمٹنے کے لیے حکومتی کمیٹی کے سربراہ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ حکومت نسل پرستی کے خلاف جدوجہد کو کم کرنے اور معاشرے کے کمزور طبقات کے خلاف نسل پرستانہ …

Read More »

ملک میں انسانی حقوق کی بگڑتی صورتحال کے باعث طالبان پالیسیاں واپس لیں، امریکا

کابل: امریکی حکام نے طالبان پر زور دیا ہے کہ وہ افغانستان میں انسانی حقوق کی بگڑتی صورتحال کے خاتمے کے لیے اپنی پالیسیاں واپس لیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دوحہ میں امریکا اور افغان طالبان کے درمیان دو روزہ ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔اعلامیہ کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ خواتین اور اقلیتوں …

Read More »

کچی سبزیاں اور پھل کھانے والی روسی انفلوئنسر چل بسی

ماسکو: کئی سالوں سے کچی سبزیاں اور پھل کھا کر زندہ رہنے والی روسی انفلوئنسر 40 سال کی عمر میں چل بسی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق روس سے تعلق رکھنے والی ڑانا سمسونوا جنوب مشرقی ایشیا میں رہ رہی تھی اور ان کی موت مبینہ طور پر غذائی قلت اور تھکن کے باعث ہوئی۔رپورٹس کے مطابق وہ گزشتہ 5 سال سے …

Read More »

بھارت؛ ہندو انتہاپسند ہجوم نے مسجد کوآگ لگا دی، امام شہید

نئی دہلی: بھارت میں ہندوانتہاپسندوں نے مسجد کو آگ لگانے کے بعد امام مسجد کو شہید کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہندو انتہا پسند ہجوم نے ریاست ہریانہ کے شہر گرو گرام کی مسجد پر آدھی رات کو دھاوا بول دیا۔ بلوائیوں نے مسجد میں توڑ پھوڑ کی اور مسجد کو آگ لگا دی۔ہندو انتہا پسندوں نے مسجد کو بچانے کی …

Read More »

اسرائیلی وزیراعظم کا سعودی عرب تک ریل نیٹ ورک بچھانے کا اعلان

تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے 100 ارب شیکل(27ارب ڈالر)کی لاگت سے سے ریل نیٹ ورک کے توسیعی منصوبے کا اعلان کردیا،میڈیارپورٹس کے مطابق اس ریلوے نیٹ ورک کے ذریعے اسرائیل کے مضافاتی علاقوں کو میٹروپولیٹن تل ابیب سے مربوط کیا جائے گا اوراسی کے ذریعے مستقبل میں سعودی عرب کے ساتھ زمینی رابطہ قائم کیا جائے گا۔نیتن …

Read More »

اسرائیل، عدالتی اصلاحات کے خلاف ڈاکٹروں کا واک آئوٹ

تل ابیب:اسرائیل میں وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ کے اختیارات کو محدود کرنے کے متنازع قانون کی منظوری کے خلاف بہ طور احتجاج ہزاروں اسرائیلی ڈاکٹروں نے کام چھوڑ دیا ہے،مزدور رہ نمائوں نے عام ہڑتال کی دھمکی دی ہے اور سینیر جج صاحبان بیرون ملک دورے سے ایک روز قبل ہی عجلت میں …

Read More »