قطر میں الظاہرہ گلوبل نامی کمپنی بند کر دی گئی
بھارت کی خفیہ ایجنسیوں نے یہ بھی دعوٰی کیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے فراہم کی گئی معلومات کی بنا پر قطری حکام نے الظاہرہ گلوبل نامی کمپنی میں کام کرنے والے بھارتی جاسوسوں کو پکڑا جن کا تعلق بھارتی نیوی سے ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انڈین نیوی کے اعلیٰ ملٹری ایوارڈ یافتہ کمانڈر پرنیندا تیواری سمیت 8 ریٹائرڈ افسران قطر میں الظاہرہ گلوبل ٹیکنالوجیز اینڈ کنسلٹنسی سروسز میں ملازمت کر رہے تھے۔
بھارتی بحریہ کے ان آٹھوں سابق افسران کو گزشتہ برس اگست میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں قطر کے سٹیٹ سیکیورٹی بیورو نے حراست میں لیا تھا، گرفتار ہونے والے 8 نیوی اہلکاروں میں سے دو کمانڈرز تھے۔
بھارتی جاسوسوں کو قطر میں اپنی جان کے لالے پڑے ہوئے ہیں کیونکہ ممکنہ طور پر جاسوسی کے جرم میں انکو سزائے موت ملنے والی ہے۔
بھارتی حکام نے اب تک انکے لیے کوئی اقدام نہیں کیا جس سے یہ بھی واضح ہے کہ بھارت اپنے نیوی کے افسروں اور جوانوں کو بچا نہیں سکتا۔