’’ پھر محبتوں کا وہی سمند ر‘‘نواز شریف عوام کے دلوں میں بستے ہیں: مریم نواز کا ٹویٹ
مری (میڈیا پاکستان آن لائن ) سابق وزیر اعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ پھر محبتوں کا وہی سمند ر،عہدے اہمیت نہیں رکھتے، نواز شریف عوام کے دلوں میں بستے ہیں۔ویڈیوبنانے میں اچھی نہیں ہوں اس کے لئے مداحوں سے معذرت خواہ ہوں
مریم نواز کے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ اور نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ نوازشریف کا مری رہائش گاہ پر منتقلی کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا تھا تاہم نتھیاگلی کے راستے پر عوام کی بڑی تعداد امڈ آئی اور انہوں نے نواز شریف کو روک لیا ہے اور اس میں صرف مری کے شہر ی ہی نہیں بلکہ کے پی کے ، پنجاب سمیت ملک بھر سے آئے ہوئے سیاح بھی اپنے قائد کی محبت میں پہنچے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف تو پورے ملک سے اکٹھا کر نے کی کوششیں کی جارہی ہیں جبکہ نواز شریف کے دیوانے اطلاع ملتے ہی بڑی تعداد میں جمع ہو کر اپنی محبت کا اظہار کر رہے ہیں ۔ مری کی زندہ دل عوام اپنے قائدکے استقبال محبتوں کا پیغام لئے امڈ آئے ہیں ۔نواز شریف عوام کے دلوں میں بستے ہیں اس کے لئے انہیں عہدوں کی ضرورت نہیں ہے ۔ انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر ایک ویڈیو بھی جاری کی جس میں نواز شریف گاڑی میں لوگوں کی بڑی تعداد کے نعروں کا ہاتھ ہلا کر جواب دے رہے ہیں جبکہ سکیورٹی حصار نے عوام کی بڑی تعداد کو آگے بڑھنے سے روک رکھا ہے ۔