چینل 24نیوزکی بحالی پرایمرا کی سی ای اوسٹی نیوزنیٹ ورک محسن نقوی اورتمام ٹیم کومبارک باد
الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن (ایمرا)کے صدرمحمدآصف بٹ،سینئر نائب صدر جواد ملک، نائب صدرعرفان ملک، ایمراسیکرٹری سلیم شیخ،ایڈیشنل سیکرٹری نعمان شیخ،سینئرجوائنٹ سیکرٹری کنورعزیر،جوائنٹ سیکرٹری عبدالقادرخواجہ،آفس سیکرٹری افضل سیال، انفارمیشن سیکرٹری شفیق شریف اورایمراباڈی کاسٹی نیوزنیٹ ورک کےچینل 24نیوزکی بحالی پر”سی-ای-او- محسن نقوی” صاحب اوران کی تمام ٹیم کومبارک بادپیش کرتے ہیں۔
ایمراصدرمحمد آصف بٹ کااپنے مبارکبادپیغام میں کہناہےکہ چینل 24 نیوز کی بحالی صحافتی برادری کے لئے انتہائی خوش آئند اور خوشی کا باعث ہے۔ چینل 24 نیوز کی حکومتی بندش سے ورکرزاور انتظامیہ جن مشکلات کا شکار رہی ہے۔اس مشکل وقت میں ورکرز کو معاشی اور اخلاقی طور پر سپورٹ فراہم کرنےپرسی ای او محسن نقوی صاحب کے مشکور ہیں جنہوں اس مشکل وقت میں اپنے صحافتی ورکرز کوہرطرح سے سپورٹ کیاہے۔ چینل 24نیوز کی بحالی حق اور سچ کی فتح ہے۔ چینل 24نیوز نےہمیشہ پائیدار،مثبت اورغیرجانبدارانہ نشریات نشر کی ہیں۔چینل 24نیوزنےہمیشہ آزادی صحافت کا بول بالاکیا ہے۔ ہم امیدکرتے ہیں چینل 24 نیوز آئندہ بھی مثبت، غیرجانبداراوربے لاگ نشریات کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ چینل 24نیوز کسی بھی طرح، سیاسی، معاشرتی اور معاشی دباو کوبروئے کار نہ لاتے ہوئے ملکی وقومی مفاد کی خاطراپنی نشریات جاری رکھے گا۔