ایمراکا سینئرصحافی شیخ طارق جاویدکے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار
لاہور: الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن(ایمرا) کے صدر محمد آصف بٹ اورایمرا سیکرٹری سلیم شیخ وایمراباڈی نے دنیانیوزاورلاہورنیوزکے سینئر سٹی رپورٹرشیخ زین العابدین کے والد محترم سینئرصحافی شیخ طارق جاویدکے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا۔
صدرایمرامحمد آصف بٹ وایمرا باڈی کاسوگوارخاندان سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا ۔ صدر ایمرا آصف بٹ کا کہنا ہے کہ مرحوم شیخ طارق جاوید رائے ونڈ پریس کلب کے سرپرست اعلیٰ تھے۔ ان کی صحافتی اورپیشہ ورانہ خدمات کو ہمیشہ قدرکی نگاہ سے دیکھاجائے گا۔مرحوم شیخ طارق جاوید کی وفات پیدا ہونے والا خلاءمدتوں پر نہیں ہوسکے گا۔
سیکرٹری ایمرا سلیم شیخ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ صحافی شیخ زین العابدین کے والدکواپنے جواررحمت میں جگہ عطافرمائے اورانکے اہل خانہ کو غم کی اس گھڑی میں صبرجمیل اور استقامت عطا فرمائے۔ سینئرصحافی مرحوم شیخ طارق جاوید کی صحافت اور صحافتی برادری کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھاجائےگا۔
ایمرا اراکین کا کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم صحافی شیخ زین العابدین کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اورجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین