شہباز شریف کی مشیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل سے ملاقات
لاہور (سٹاف رپورٹر/میڈیا 92 ںیوز)
خود مختار اور خوشحال پاکستان کی منزل کا حصول ہمارا مشن ہے حکومت کی ٹھوس معاشی پالیسیوں کے باعث معیشت میں نمایاں بہتری آئی ہے
معیشت کو مضبوط بنانے کے حوالے سے حکومت نے موثر اقدامات اٹھائے ہیں ۔ورثے میں ملنے والی بیمار معیشت کی بحالی پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کا عظیم کارنامہ ہے حکومت کی موثر ترقیاتی حکمت عملی کے باعث معاشی و تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملاہے
سرمایہ کاری بڑھنے سے روزگار کے لاکھوں نئے مواقع پیدا ہورہے ہیں چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کاعظیم الشان منصوبہ ہے سی پیک کے تحت پاکستان بھر میں بہت سے منصوبے مکمل ہوچکے ہیں
دنیا پاکستان میں منصوبوں کی تیز رفتاری سے تکمیل پر حیران ہے چین پاکستان اقتصادی راہداری کا منصوبہ حقیقی معنوں میں ایک گیم چینجر ثابت ہواہے
سی پیک نے پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری کے دروازے کھول دیئے ہیں۔سی پیک کے عظیم الشان سرمایہ کاری پیکیج پر چین کے صدر، وزیراعظم اور چینی عوام کے شکرگزار ہیں عظیم دوست چین کا ایسا عظیم تحفہ ہے جسے پاکستان کے عوام کبھی فراموش نہیں کر سکتے ۔ سی پیک کے تحت ہونے والی سرمایہ کاری سے دونوں ممالک کے عوام کے باہمی روابط بھی بڑھے ہیں . ملک و قوم کی تقدیر بدل دیں گے۔
سی پیک ایک اٹل حقیقت بن چکا ہے اور خطے سے دہشت گردی و انتہاپسندی کے خاتمے اور غربت میں کمی لانے کے حوالے سے بھی اہم کردار ادا کریگا۔
اقتصادی راہداری سے اقتصادی و سماجی ترقی کا نیا دور شروع ہوگا، پاکستان تجارتی و معاشی سرگرمیوں کا محور بنے گا۔ سی پیک منصوبہ تاریخ کا دھارا موڑ دے گا ۔
عوام کی ترقی کے مخالفین نے سی پیک کے عظیم منصوبے کو روکنے کی کوشش کی ۔ ذاتی ایجنڈے کی خاطر قومی مفادات کو نقصان پہنچانے والے ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں ۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے صوبے کی ترقی کیلئے بے مثال اقدامات کیے ہیں۔وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل
مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ
پنجاب کی ترقی سب کیلئے رول ماڈل بن چکی ہے شہبازشریف نے انتھک محنت اورمثالی اقدامات سے صوبے کو بدل کررکھ دیا ہے