پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی میں بے ضابطگیاں اور کرپشن ہونے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع
لاہور (سٹی رپورٹر/میڈیا 92 ںیوز)
پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی میں بے ضابطگیاں اور کرپشن ہونے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع
تحریک التوا تحریک انصاف کی سعدیہ سہیل رانا کی جانب سے جمع کرائی گئی پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی، آشیانہ ہاوسنگ سوسائٹیز میں بے ضابطگیاں، مبینہ کرپشن قوانین کے برعکس اقدامات سے متعلق مزید کئی انکشافات بے نقاب ہو گئے۔
حکومتی افسروں نے ہی اربوں روپے کے نقصان سے متعلق انکشافات کئے حکومت پنجاب نے پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے 3 افسرمعطل کر دئیے۔
سی ای او بریگیڈئیر(ر)امجد علی جان کو 28نومبر،چیف انجینئرعارف بٹ یکم جنوری، منیجر فنانس علی وقاص کو 13جنوری کو معطل کیا گیا
پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر کی جانب سے چیف سیکرٹری کو خط تحریر کیا گیا تھا کہ کمپنی کاانٹرنل آڈٹ ، آڈٹ کمیٹی بورڈ موجود ہی نہیں متعدد پراجیکٹس میں کہیں ٹیکس کی ادائیگیاں نہ کی گئیں۔
اس حوالے سے آڈیٹر جنرل نے بھی متعدد اعتراضات اٹھائے یہ بھی انکشاف ہوا کہ 6500اپارٹمنٹس بنانے کا خرچہ ساڑھے 13ارب روپے آتا ہے لیکن جو زمین کی قیمت کاسا ڈویلپرز کو دی گئی وہ تقریباً 20ارب روپے سے بھی زائد ہے۔
Leave a Reply