چائنیز پکوڑے پاکستان میں بھی مقبول…
[embedyt] https://www.youtube.com/watch?v=xGH9lU_saIM[/embedyt]
(وقت نیوز)پاکستان میں چینی اشیا ءکی بھر مار ہے اور نہایت ہی ارزاں قیمت پر دستیاب بھی لیکن یہاں یہ معاملہ صرف استعمال کی اشیاء تک محدود نہیں بلکہ چائنیز ڈشز کے بعد پاکستان میں چائنیز پکوڑے بھی انتہائی مقبولیت حاصل کر رہے ہیں اوررمضان میں تو یہ معاملہ دو آتشا ہوگیا ہے ۔
پکوڑوں کے بغیر رمضانوں کاتو کوئی تصوربھی نہیں کر سکتا اور انہیں بنانے کی لئے نت نئی ترکیبیں بھی اپناتے ہیںجس کاحصول مزے دار پکوڑوں کے ساتھ روزہ افطار کرنا مقصود ہوتا ہے،پکوڑے بنانے کی جو نئی ترکیب مقبول ہو رہی ہے وہ چائنیز پکوڑوں کی ہے جس میںبیسن کابطور جزو استعمال سرے سے ہے ہی نہیں۔
چائنیز پکوڑوں اجزاء میںمیدہ ، پھول گوبھی، آلو، پیاز، شملہ مرچ، لال مرچ،بینگن، زیرہ پاؤڈر، نمک،لیموں کا جوس، پانی ، تیل اور چائنیز سالٹ جسے اجینو موتوکے نام سے جانا جاتا ہے ۔
چائنیز پکوڑے بنانے کی ترکیب کچھ یوں ہے کہ میدہ ،زیرہ، نمک، لال مرچ ،لیموں کا جوس اور پانی ملا کر پیسٹ بنالیں ،بینگن کو چھلکوں سمیت چھوٹے کیوبز کی طرح کاٹ لیں ،گوبھی کے پھول الگ کرلیں پیاز اور شملہ مرچ کو بھی باریک کاٹ لیں اب ان سب کٹی سبزیوں پر تھوڑا میدہ چھڑک دیں۔
ایک برتن میں تیل گرم کریں پھر سبزیوں کو پیسٹ میں مکس فرائی کرلیں چائنیزپکوڑےتیارہیں،رمضان کے دسترخوان پریہ پکوڑے صحت بخش بھی ہیں اورتوانائی سے بھی بھرپور بھی ،اب ان پکوڑوںکودسترخوان پر پیش کریں ۔