پنڈی بھٹیاں (میڈیا 92/رپورٹ احمد بلال سے)
گورنمنٹ ڈگری کالج بوائز میں 23 ویں سالانہ کھیلوں کے میلے کا افتتاح اسسٹنٹ کمشنر پنڈی اعتزاز اسلم مارتھ ۔ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز حافظ آباد زاہدہ اکثیر اور پرنسیپل کالج پروفیسر اسد سلیم شیخ نے غباروں کو ہوا میں چھوڑ کر کیا جس میں طالب علموں نے کشمیر ۔گلگت بلتستان ۔سندھ۔بلوچستان ۔خیبر پختونخواہ اور پنجاب کے خوبصورت طریقے سے علاقائی رقص ۔رسہ کشی ۔100 میٹر دوڑ بوری بند دوڑ تھری لیگ دوڑ سمیت متعدد کھیلوں سے سالانہ کھیلوں کا آغاز کیا اس تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر اعتزاز اسلم مارتھ ۔ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز حافظ آباد زاہدہ اکثیر کے علاوہ صحافی اور دیگر شہری بھی موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر اعتزاز اسلم مارتھ نے کہا آج اس کالج کے سٹوڈنٹس کا نظم و ضبط دیکھ کر دل خوش ہوا انہوں نے کہا کہ سٹوڈنٹس خوش نصیب ہیں کہ آپ کے پرنسپل اسد سلیم شیخ جو کہ ایک درجن سے زائد کتب کے مصنف اور صدارتی ایوارڈ یافتہ ہیں اگر آپ کھیلوں کے ساتھ ساتھ تعلیم پر بھی توجہ دیں تو آپ میں سے بھی کئی اسسٹنٹ کمشنر ۔ڈاکٹر ۔سائنس دان ہوں گے ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز حافظ آباد زاہدہ اکثیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں سمجھتی تھی کہ پنڈی بھٹیاں ڈگری کالج بوائز صرف تعلیم میں ہی آگے ہے مگر آج دیکھ کر خوشی ہوئی کہ اسد سلیم شیخ کی زیرنگرانی کھیلوں اور دیگر شعبہ جات میں بھی کافی آگے ہے انہوں نے مزید کہا کہ آج کھیلوں جیسے موقع پر بھی کالج کے بچوں کا نظم و ضبط دیکھ کر میں اساتذہ کی تعریف کئے بغیر نہیں رہ سکتی انہوں نے طلباء سے بھی مزید تعلیم پر توجہ دینے کے لئے بھی کہا تقریب کے آخر پر پروفیسر اسد سلیم شیخ نے تشریف لانے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا
Free Palestine Free Palestine and all arabs