بزنس

ملک میں سونا سستا ہوگیا

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ہوگئی۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے کم ہوئی جس کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 7 ہزار 300 روپے ہوگئی۔ 10 گرام سونے کی قدر 858 روپے کم ہوکر 91992 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ …

Read More »

چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ عاطف بخاری کو ہٹا دیا گیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ عاطف آر بخاری کو عہدے سے ہٹادیا۔ گزشتہ روز چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ عاطف آر بخاری نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تووزیراعظم نے ان سے استعفیٰ طلب کیا جو وزیراعظم آفس کوبھجوادیا گیا۔ یاد رہے کہ تحریک انصاف کے 3سالہ دور میں چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ کے عہدے سے …

Read More »

آن لائن فنڈز ٹرانسفر پر کتنی رقم کٹے گی؟ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے وضاحت کردی

کراچی: ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے آن لائن فنڈز ٹرانسفر پر فیس کٹوتی کی وضاحت کردی۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سیما کامل نے کہا کہ کورونا سے پہلے کوئی بینک رقم منتقلی پر 100 روپے اورکوئی 400 روپے تک لیتا تھا لیکن کورونا کے دوران آن لائن رقم منتقلی پر چارجز ختم کردیے تھے …

Read More »

بورڈ آف انویسٹمنٹ کی عدم دلچسپی سے قومی خزانے کو 21 کروڑ روپے کا نقصان

اسلام آباد: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کو مطلع کیا گیا کہ بورڈ آف انویسٹمنٹ (بی او آئی) کو 21 کروڑ 22 لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا کیونکہ اس نے ربا کے باعث فنڈز میں منافع کے لیے سرمایہ کاری نہیں کی۔ رپورٹ کے مطابق بی او آئی کی سیکریٹری فریینہ مظہر نے کہا کہ بورڈ کی کمانڈ …

Read More »

’رواں مالی سال کے 11 ماہ میں بیرونی سرمایہ کاری کا حجم 3 ارب 92 کروڑ ڈالر رہا‘

کراچی: رواں مالی سال کے 11 مہینوں میں بیرونی سرمایہ کاری کا حجم 3 ارب 92 کروڑ ڈالر رہا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق مئی میں بیرونی سرمایہ کاروں نے ملکی نجی شعبے میں براہ راست 19 کروڑ 83 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی جب کہ اسٹاک مارکیٹ سے 48 لاکھ ڈالر اور ملکی سرکاری شعبے سے 52 لاکھ ڈالر …

Read More »

عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ

ملک بھر میں مسلسل کم ہونے والی سونے کی قیمتوں میں یکدم بڑا اضافہ دیکھا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں چھ امریکی ڈالر کی تنزلی دیکھی گئی اور نئی قیمت ایک ہزار 792 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں قیمت کم ہونے کے باوجود ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، …

Read More »

امریکی ڈالر ایک مرتبہ پھر مہنگا ہو گیا

ملک بھرمیں ایک مرتبہ پھر روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 15 پیسے مہنگا ہو گیا۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 15 پیسے مہنگاہو گیا اور قیمت 156 روپے …

Read More »

آئی ایم ایف پروگرام ختم کرنا اب ممکن نہیں، شوکت ترین

اسلام آباد: وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ جہاں معیشت کی بحالی ہو رہی ہے وہاں ایسے موقع پر بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پروگرام سے پاکستان کا نکلنا ممکن نہیں ہے۔ رپورٹ کے مطابق سینیٹر طلحہٰ محمود کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے سامنے ایک بیان میں شوکت ترین نے …

Read More »

مقامی مارکیٹ میں گھی اور خوردنی تیل کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ

وفاقی بجٹ میں فاٹا پاٹا میں6 تا 8 صنعتوں کو ڈیوٹی فری خام مال درآمد کرنے کی سہولت دینے پر ملک بھر میں قائم 122 گھی ساز ملوں نے اپنی ملیں بند کرنے کی دھمکی دیدی ہے۔ مقامی مارکیٹ میں گھی اورخوردنی تیل کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہوگیا ہے۔ پاکستان وناسپتی مینوفیکچر ایسوی ایشن نے وزیر خزانہ شوکت …

Read More »

حکومت نے قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں اضافہ کردیا

اسلام آباد: حکومت نے قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں اضافہ کردیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 10 سالہ ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس پرشرح منافع 9.29 سے بڑھاکر9.35 فیصد اور ریگولر انکم سیونگز سرٹیفکیٹس پرشرح منافع 8.64 سے بڑھاکر 8.76 فیصد کردی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 6 ماہ کے شارٹ ٹرم سیونگز سرٹیفکیٹس پر شرح …

Read More »