پٹرول پمپ بند، عوام مشکلات کا شکار، مارے مارے پھرنے لگے
ملک بھر میں پٹرول پمپس بند ہونے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ کراچی کے بیشتر علاقوں میں پٹرول پمپس بند پڑے ہیں جہاں کلفٹن، لیاقت آباد، صدر، سہراب گوٹھ، آئی آئی چند ریگر روڈ اور دیگر علاقوں میں بیشتر پمپس بند ہیں، جن علاقوں میں اکا دکا پمپس کھلے ہیں وہاں گاڑیوں کی لمبی قطاریں ہیں جبکہ شہری گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے علاوہ بوتلوں میں بھی پیٹرول لے جارہے ہیں۔ روزگار کی تلاش میں نکلنے والے شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں جب کہ پمپس بند ہونے کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ بھی متاثر ہے۔
اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی بیشتر پیٹرول پمپس بند ہیں جس کی وجہ سے شہری پیٹرول کے لیے مارے مارے پھررہے ہیں۔
ادھر پنجاب میں لاہور، سرگودھا، گوجرانوالہ، فیصل آباد، پشاور اور دیگر شہروں میں بھی ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کی کال پر پمپس بند ہیں جبکہ پمپس مالکان نے ڈیلرز کمیشن 6فیصد تک کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔