صفحہ اول / انٹرنیشنل / جنرل بپن راوت کی ہلاکت، آرمی چیف کا اظہار افسوس

جنرل بپن راوت کی ہلاکت، آرمی چیف کا اظہار افسوس

پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت کی ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بیان میں بتایا گیا کہ چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ندیم رضا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تامل ناڈو میں ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہونے والے بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عمران خان سے پہلے شہباز شریف کراچی پہنچ گئے، مراد علی شاہ سے ملاقات

وزیر اعظم پاکستان میاں محمدشہباز شریف نے دورہ سندھ کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ سید …