صفحہ اول / pin-post / نیب کی سلمان شہباز کی حوالگی کیلئے برطانوی حکومت کو درخواست

نیب کی سلمان شہباز کی حوالگی کیلئے برطانوی حکومت کو درخواست

قومی احتساب بیورو نے سلمان شہباز کی حوالگی کیلئے برطانوی حکومت کو درخواست دیدی
نیب نے برطانوی حکومت کو درخواست 31 دسمبرکو جمع کرائی،، درخواست کے متن میں موقف اپنایا کہ سلمان شہباز منی لانڈرنگ اور ٹی ٹی اسکینڈل میں مطلوب ہیں،،نیب نے شہباز شریف، حمزہ اور سلمان شہباز سمیت 16ملزموں کے خلاف 17 اگست 2020 میں منی لانڈرنگ کاریفرنس دائر کیا گیا تھا،،منی لانڈرنگ کا ریفرنس میں عدم پیشی پر سلمان شہباز اور ان کے بہنوئی ہارون یوسف کے وارنٹ گرفتاری 28 اگست 2020 میں جاری کئے گئے تھے،،9نومبر 2020 میں مشتاق چینی نے سلمان شہباز کا کالا دھن سفید کرنے کے لئے استعمال ہونے کا اعتراف کیا تھا، مشتاق چینی نےاعتراف کیا تھا کہ 2014ء میں انہیں سلمان شہباز کا کالا دھن سفید کرنے کے لئے استعمال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

سیاسی یتیموں کی چیخیں نکلنے لگ گئیں، عمران خان کے جانے کا وقت ہوا چاہتا ہے، راناثنااللہ

رانا ثنااللہ کہتے ہیں بیورو کریسی کی ٹرانسفر کے بعد اب عمران نیازی کی ٹرانسفر …