صفحہ اول / بزنس / پٹرول بم گرنے کو تیار، پٹرولیم قیمتوں میں 5روپے اضافے کا امکان

پٹرول بم گرنے کو تیار، پٹرولیم قیمتوں میں 5روپے اضافے کا امکان

اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی، پٹرولیم مصنوعات چار سے پانچ روپے فی لٹر مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
مہنگائی میں پسے عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاری کرلی گئی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھجوائی گئی ہے، قیمتوں میں اضافے سے متعلق حتمی فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کریں گے، وزارت خزانہ کل نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔
حکومت نے یکم جنوری سے پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں چار روپے، لائٹ ڈیزل 4 روپے 15 پیسے اور مٹی کا تیل 3روپے 95 پیسے مہنگا کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

حلیم عادل شیخ پر ہتک عزت کیس میں فرد جرم عائد

کراچی کی مقامی عدالت نے ہتک عزت کیس میں پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل …