صفحہ اول / pin-post / کابینہ کمیٹی کے برطانیہ کیساتھ مجرمان واپسی کے معاہدے سے متعلق اہم فیصلے

کابینہ کمیٹی کے برطانیہ کیساتھ مجرمان واپسی کے معاہدے سے متعلق اہم فیصلے

وفاقی کابینہ کی خصوصی وزارتی کمیٹی نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مجرمان کی واپسی کے معاہدے سے متعلق اہم فیصلے کر لیے، برطانیہ کے ساتھ معاہدے پردستخط کیے جائیں گے۔
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے خصوصی وزارتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری اور مشیر برائے داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر نے شرکت کی، فیصلہ کیا گیا کہ برطانیہ کے ساتھ مجرمان واپسی کے معاہدے کو بہترین عوامی مفاد میں دستخط کیا جائے گا،معاہدے سے پاکستان اور برطانیہ اپنے سزا یافتہ مجرمان کو ایک دوسرے کے ممالک واپس بھیج سکیں گے، برطانیہ سے مشاورت کے بعد معاہدے کو وفاقی کابینہ سے حتمی منظوری کے لئے پیش کیا جائیگا، مجرمان واپسی معاہدے سےمتعلق مذاکرات کا پہلا دور اکتوبر 2019 میں منعقد ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

نگران حکومت کا قیام اس کیس کی وجہ سے رکا ہوا ہے، کوشش ہے کہ کل فیصلہ سنا دیں، چیف جسٹس

لاہور: غیر معمولی سیاسی صورتحال پر سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس میں چیف جسٹس نے …