صفحہ اول / شوبز / عدنان صدیقی کی ہمایوں سعید سے فلم میں مرکزی کردار کی فرمائش

عدنان صدیقی کی ہمایوں سعید سے فلم میں مرکزی کردار کی فرمائش

سینئر اداکار عدنان صدیقی نے ہمایوں سعید سے فرمائش کی ہے کہ وہ رواں سال جب کوئی فلم بنائیں تو مرکزی کردار کیلئے مجھے کاسٹ کریں۔
عدنان صیدیقی نے ہمایوں سعید کی 2015 کی کامیاب مصالحہ فلم "جوانی پھر نہیں آنی” کا کلپ انسٹا گرام پر شیئر کرتے ہوئے دیرینہ دوست سے مذاق بھی کیا ۔ عدنان نے فلم کا کلپ شیئر کرتے ہوئے ہمایوں سعید کو یاد دلایا کہ ان کے مقابلے میں وہ لڑکیوں سے اچھا برتاو اور محبت کرتے ہیں۔

عدنان صدیقی نے لکھا کہ جیسے ہی وہ لڑکیوں سے اچھا برتاو کرنے لگتے ہیں، خواتین ہمایوں سعید سے دور ہو جاتی ہیں۔ ساتھ ہی عدنان نے شکوہ کیا کہ وہ نا انصافی کیوں کرتے ہیں، اب ان کی خواہش ہے کہ ہمایوں رواں برس کوئی فلم بنائیں تو انہیں مرکزی کردار کیلئے کاسٹ کریں۔

یہ بھی پڑھیں

فلم انڈسٹری کو بحران سے نکال لیں گے: احسن خان

اداکار احسن خان نے کہا ہے کہ پاکستانی فلموں کی کامیابی کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی …