بنگلہ دیشی اداکارہ رائمہ اسلام شمو شوہر کے ہاتھوں‌ قتل

بنگلا دیش کی لاپتہ اداکارہ رائمہ اسلام شمو کی بوری بند لاش برآمد ہوئی ہے، ان کے شوہر نے قتل کا اعتراف کر لیا۔
رائمہ کو شدید تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا جس کے سبب لاش پر زخموں کے بے تحاشا نشانات پائے گئے۔پولیس کو ڈھاکہ کے علاقے کیرانی گنج پل کے قریب لاش ملنے کی اطلاع ملی، اداکارہ کے شوہر شخاوت علی نوبل اور ڈرائیور سے تفتیش کی گئی تو شخاوت نے سچ اگلتے ہوئے بیوی کے قتل کا اعتراف کر لیا۔ پولیس نے اداکارہ کی لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیاہے۔
داکارہ رائمہ بنگلا دیش کی شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات میں شامل تھیں، انہوں نے 25 فلموں اور کئی ایک ٹی وی شوز میں فنی خدمات انجام دیں۔

یہ بھی پڑھیں

امریکہ سے واپسی پر والد کی طرف سے ڈرانا دھمکانا اور سختیاں برداشت کرنا پڑیں ، پریانکا چوپڑا

ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ جب وہ سولہ سال …