انارکلی دھماکا، مبینہ دہشت گرد کی تصویر منظر عام پر آ گئی
لاہور انارکلی دھماکے میں ملوث مبینہ دہشت گرد کی تصویر منظر عام پر آ گئی، تفتیشی ٹیموں کو جائے وقوعہ سے بال بیرنگ بھی مل گئے، وقوعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
انارکلی دھماکے کے مبینہ دہشت گرد کی شناخت کر لی گئی، سہولت کاروں کی تصاویر بھی حاصل کرلی گئیں،، دو افراد نے پہلے ریکی کی،، حملہ آور اور سہولت کار انارکلی کے قریب اکٹھے ہوئے،، دہشت گرد موٹرسائیکل پر موقع پر آیا،، بیگ رکھا اور چار منٹ بعد دھماکا ہوگیا،، تحقیقات سی ٹی ڈی کے سپرد،،6مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا،،،
لاہور گذشتہ روز خوفناک دھماکے سے لرز اٹھا جس میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 29 زخمی ہوئے۔ دھماکے میں ڈیڑھ کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ درج کی گئی ایف آئی آر میں دہشت گردی، ایکسپلوزوایکٹ سمیت 302 اور 324 کی دفعات لگائی گئی ہیں، متن کے مطابق تین دہشت گرد بارودی مواد رکھنے کیلئے موٹر سائیکل پر آئے، تفتیشی ٹیموں کو جائے وقوعہ سے بال بیرنگ مل گئے، مزید تفتیش جاری ہے۔