صفحہ اول / پاکستان / عمران خان سے پہلے شہباز شریف کراچی پہنچ گئے، مراد علی شاہ سے ملاقات

عمران خان سے پہلے شہباز شریف کراچی پہنچ گئے، مراد علی شاہ سے ملاقات

وزیر اعظم پاکستان میاں محمدشہباز شریف نے دورہ سندھ کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی ،ملاقات میں صوبے کی انتظامی اور امن و امان کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اعظم نے وزیر اعلی کو صوبہ سندھ کے لوگوں کی جان و مال کی حفاظت اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کی ہدایت کی۔

وزیر اعلی سندھ نے وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کومنصب وزارت عظمی سنبھالنے پر اپنی کابینہ کی جانب سے مبارکباد پیش کی، اور انہیں یقین دلایا کہ وہ وفاقی حکومت کے ساتھ مل کرسندھ کی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے تمام ممکنہ اقدامات برو کار لائیں گے۔
ملاقات میں اراکینِ قومی اسمبلی شاہد خاقان عباسی، مریم اورنگزیب، خالد مقبول صدیقی، مولانا اسد محمود، احسن اقبال اور دیگر کی شرکت۔

یہ بھی پڑھیں

نگران حکومت کا قیام اس کیس کی وجہ سے رکا ہوا ہے، کوشش ہے کہ کل فیصلہ سنا دیں، چیف جسٹس

لاہور: غیر معمولی سیاسی صورتحال پر سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس میں چیف جسٹس نے …