تازہ ترین خبریں

افغانستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے قومی ٹیم کے کوچز کا اعلان

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے افغانستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے کوچز کا اعلان کردیا۔پی سی بی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق افغانستان کیخلاف تین میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں عبدالرحمان قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ہوں گے جبکہ عمرگل بولنگ اور محمد یوسف بیٹنگ کوچ ہوں گے۔پی سی بی کے مطابق عبدالمجید فیلڈنگ کوچ ، منصور رانا ٹیم منیجر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
اس کے علاوہ ڈرائیکس سائمن ٹرینر، کلف ڈیکن فزیو اور طلحہ اعجاز اینالسٹ ہوں گے۔ یادرہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز 24، 26 اور 27 مارچ کو شارجہ میں کھیلے جائیں گے

یہ بھی پڑھیں

 امریکا کے عالمی مالیاتی نظام میں بینکوں پر شدید دباؤ امریکا کے

نیویارک: عالمی مالیاتی نظام میں بینکوں پر شدید دباؤ کے باعث امریکا کے 200 سے …