نئی دہلی ، بھارت میں پلاسٹک ڈرم سے ایک خاتون کی لاش برآ مد ہوئی ہے ۔ ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلور کے ریلوے اسٹیشن سے خاتون کی گلی سٹی لاش برآمد ہوئی ہے ۔ جسے کپڑوں سے ڈھانپ کر رکھا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی عمر تقریباً 31 سے 35 برس ہوگی تاہم ابھی اس کی شناخت نہیں ہوسکی۔پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ 3 مشتبہ افراد خاتون کی لاش کو ڈرم میں ڈال کر پہلے بذریعہ ٹرین اور پھر رکشے کے ذریعے ریلوے اسٹیشن کے دروازے تک لے کر آئے اور یہاں پھینک کر فرار ہوگئے
