ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی انعامی رقم کا اعلان، پاکستان کو ایک لاکھ ڈالر ملیں گے
دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی انعامی رقم کا اعلان کردیا۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتنے والی ٹیم کو 16 لاکھ ڈالر ملیں گے جب کہ مجموعی طور پر انعامی رقم 38 لاکھ ڈالر رکھی گئی ہے۔ چیمپئن شپ کا فائنل ہارنے والی ٹیم 8 لاکھ ڈالر کی حقدار ٹھہرے گی جب کہ تیسری پوزیشن والی ٹیم جنوبی افریقہ کو ساڑھے 4 لاکھ ڈالر ملیں گے۔چوتھے نمبر پر رہنے والی انگلینڈ ٹیم کے اکاؤنٹ میں ساڑھے 3 لاکھ ڈالرز، پانچویں پوزیشن کے ساتھ سری لنکا کے حصے میں 2 لاکھ ڈالرز ہوں گے۔ چھٹے نمبر پر سابق چیمپئن نیوزی لینڈ، ساتویں پر پاکستانی ٹیم کو ایک لاکھ ڈالر یعنی (2 کروڑ 85 لاکھ روپے) انعامی رقم ملے گی جب کہ اسی طرح ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کو بھی ایک ایک لاکھ ڈالرز دیئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ ایونٹ کا فائنل انگلینڈ میں بھارت اور ’ٹریلیا کے درمیان (7 سے 12 جون) تک دی اوول، انگلینڈ میں کھیلا جائے گا۔