34 ویں نیشنل گیمز ، خیبرپختونخوا نے 49 تمغے جیت لئے
پشاور: 34 ویں نیشنل گیمزمیں خیبرپختونخوا کے کھلاڑیوںنے شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے چار گولڈ چھ سلور 39 برائونز میڈلز جیت کر صوبوں میں دوسری جبکہ اوور آل ساتویں پوزیشن حاصل کی کے پی اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عاقل شاہ‘ جنرل سیکرٹری ذوالفقار بٹ اور کھیلوں سے وابستہ تنظیموں کے عہدیداروں اور عوامی حلقوں نے کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حالات اور مشکلات کے باوجود کے پی کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ پیش کیا انہوں نے کہا کہ نیشنل گیمز کی تیاری کے لئے کھلاڑیوں کو کوئی وقت نہیں ملا اور دوسری طرف سہولتیں بھی بہت کم تھیں اس کے باوجود کھلاڑیوں نے اچھی پرفارمنس دی ہے‘ نیشنل گیمز میں کے پی کے دستے کی کارکردگی اچھی رہی اگر دیکھا جائے تو 180 میڈلز کے لئے کے پی کے کھلاڑیوں اچھے طریقے سے شرکت نہیں کرسکے کیونکہ ایتھلیٹکس اور سوئمنگ کی سہولتیں پشاور میں موجود نہیں تھیں ایتھلیٹکس ٹارٹن ٹریک کی تزئین و آرائش کا سلسلہ جاری ہے اور ایتھلیکٹس کے کھلاڑیوں کو گرائونڈ نہ ہونے کے باعث تیاری کا موقع نہیں ملا سکا اس کیساتھ سوئمنگ پول میں پانی اور دیگر سہولتیں دستیاب نہ ہونے کے باعث کھلاڑی نیشنل گیمز کے لئے تیاری نہ کرسکے اگر ان دونوں ایونٹس میں کے پی کے کھلاڑی تیاری کرکے جاتے تو میڈلز میں مزیداضافہ بھی ہوسکتا تھا۔،خیبرپختونخوا کی طرف سے سیلنگ کے کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہر کرتے ہوئے دو گولڈ ، چارسلور ، دوبرائونز میڈلز جیتے ، دوسرے نمبر پر جوڈو رہی جنہوں نے نیشنل گیمز میں ایک گولڈ ایک سلور اور چار برائونز میڈل حاصل کئے ، اسی طرح بیڈمنٹن کے انفرادی مقابلوں میں مراد علی نے گولڈ جبکہ خواتین نے ٹیم ایونٹ میں برائونز میڈل حاصل کیا، خیبرپختونخوا تائیکوانڈو ٹیم نے 10 برائونز میڈلز اپنے نام کئے جس میں مردوں نے تین ، خواتین نے چھ اور مکس میں ایک برائونز میڈل حاصل کیا،خیبر پختو نخوا ووشوں کھلاڑیوں نے شاندارپر فارمنس کامظاہرہ کرتے ہوئے 1 سلور اور7 براؤنز میڈل جیتے ، کراٹے ایونٹ میں خیبرپختونخوا نے چار کانسی کے تمغے اپنے نام کئے50 کے جی کراٹے میں خیبر پختونخوا کے محمد ابرار 55 کلوگرام میں مراد نے 67 کلوگرا م میں اختشام جبکہ عمرآفریدی نے 84 کلوگرام ویٹ کیٹگری میں برائونز میڈل حاصل کیا ، خیبرپختونخوا فینسنگ ٹیم نے پہلی مرتبہ بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 چاندی اور 5 کانسی کے تمغے جیتے ۔اس کے علاوہ خیبرپختونخوا نے ریسلنگ ، باکسنگ ، سائیکلنگ ،سکواش، باڈی بلڈنگ ، ٹینس اور آرچری میں ایک ایک برائونز میڈل جیتا ،خیبرپختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عاقل شاہ نے نیشنل گیمزمیں خیبرپختونخوا کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ 34 ویں نیشنل گیمز میں خیبرپختونخوا نے تاریخ میں پہلی مرتبہ بہترین کارکردگی کا مظاہر کرتے ہوئے 49 میڈلز جیتے جس میں چار گولڈ ، چھ سلور اور39 برائونز میڈلز شامل ہیں انہوں نے کہا کہ ایتھلٹیس گرائونڈ اور سوئمنگ پول کی بندش کی وجہ سے کھلاڑیوں کو ٹریننگ حاصل کرنے میں کافی مشکلات کا سامنا رہا جس کی وجہ سے ہم ان گیمز میں میڈلز جیتنے میں ناکام رہے انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے کے ٹیم ایونٹس میں بھی ہماری کارکردگی مایوس کن رہی ، سب سے زیادہ میڈلز مارشل آرٹس گیمز میں حاصل کئے صوبائی حکومت کو ان گیمز پر خصوصی توجہ دینے چاہیے، انہوں نے کہا کہ نیشنل گیمز سے واپسی پر میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کے اعزاز پر وقار تقریب سی ایم ہائوس میں منعقد کیاجائیگا جس میں کھلاڑیوں کوکیش انعامات سے نوازا جائیگا