پاکستان تحریک انصاف کا یوم آزادی بھرپور طریقے سے منانے کا اعلان
اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے یوم آزادی بھرپور طریقے سے منانے کا اعلان کر دیا ،میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت کی روشنی میں ملک گیر تقریبات کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا ،سیکرٹری جنرل تحریک انصاف عمر ایوب نے اجلاس کی صدارت کی،سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف روف حسن سمیت دیگر ذمہ داران کی بھی اجلاس میں شرکت کی ،اجلاس میں یوم آزادی کی ملک گیر تقریبات اور سرگرمیوں کے حوالے سے مفصل مشاورت کی گئی ،بانیان پاکستان خصوصاً قائد اعظم اور علامہ محمد اقبال کے تصورات آزادی کو اجاگر کرنے کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی ،تحریک پاکستان کے روشن پہلوؤں کو نمایاں کرنے کی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال،چیئرمین عمران خان کی قیادت میں یوم آزادی کی تقریبات میں عوام کی بھرپور شمولیت کی حکمت عملی پر غورکیا،یوم آزادی کی تقریبات اور تیاریوں کے حوالے سے حتمی سفارشات تیار کی گئیں،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی منظوری سے آئندہ 48 گھنٹوں میں باضابطہ اعلان کیا جائے گا ۔