آئندہ ہفتے کی کازلسٹ اور ججز روسٹر جاری،6 بنچ تشکیل
اسلام آباد:سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کیلئے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر جاری کر دیا گیا ہے،آئندہ ہفتے پرنسپل سیٹ پر چھ بنچ مقدمات کی سماعت کریں گے ،بنچ ایک چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل ہوگا ،بنچ دو جسٹس سردار طارق،جسٹس امین الدین اور جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل ہوگا ،بنچ تین میں جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس شاہد وحید شامل ہونگے ،بنچ چار جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی پر مشتمل ہوگا ،بنچ پانچ میں جسٹس منیب اختر اور جسٹس جمال خان مندوخیل شامل ہونگے ،بنچ چھ جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی پر مشتمل ہوگا ،سینئرصحافی ارشد شریف کے قتل سے متعلق ازخود نوٹس پر سماعت منگل کو ہوگی،خیبرپختونخوا پولیس افسران کی آوٹ آف ٹرن پرموشن کیخلاف از خود نوٹس پر سماعت بدھ کو ہوگی ، شہری علاقوں میں پٹواریوں اور تحصیلداروں کے کردار سے متعلق از خود نوٹس پر سماعت جمعرات کو ہوگی۔
ا