آئین نے اجازت دی ہے کہ وہ قانون سازی کرے،فاروق ایچ نائیک
اسلام آباد :سینئر قانون دان فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت بل کو پارلیمنٹ نے منظور کیا،آئین نے پارلیمنٹ کو ایسی قانون سازی کی اجازت دی ہے،پہلی بار ہوا کہ آئین ابھی بنا نہیں اور حکم امتناع جاری کر دیا گیا،منگل کے روز سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ نے آرٹیکل 199 کا استعمال کرتے ہوئے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل پاس کیا ،آئین نے پارلیمنٹ کو اجازت دی ہے کہ وہ قانون سازی کرسکتی ہے ،یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ ابھی بل بنا نہیں اس پر عملدرآمد روک دیا گیا ،دیکھنا ہوگا کہ یہ بل جو اب قانون بن چکا ہے عوامی مفاد کو متاثر کررہا ہے؟ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی اس بل کو چیلنج کرتا ہے تو اسے بتانا پڑے گا کہ کیسے یہ بل عوامی مفاد کے خلاف ہے ،اس بل کو پہلے ہائیکورٹ میں چیلنج کیا جاتا پھر یہ سپریم کورٹ میں آیا۔