آئی ایم ایف پروگرام کے تحت گیس اور بجلی کی قیمتیں مزید بڑھنا ہوں گی
اسلام آباد: سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدے کا کریڈٹ وزیر اعظم شہباز شریف کو جاتا ہے ، شہباز شریف نے ہی آئی ایم ایف پروگرام کیلئے امریکا سے بات کی۔ ایک بیان میں مفتاح سماعیل کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی کام کرنے کا طریقہ کار اتنا فرسودہ ہے کہ کوئی کام نہیں کرسکتے ، آئی ایم ایف پروگرام کی وجہ سے پاکستان ڈیفالٹ سے بچ گیا۔آئی ایم ایف کے پروگرام میں 3 حکومتیں آئیں گی، موجودہ حکومت ، نگراں اور نئی حکومت پروگرام پر عمل کرے گی۔آئی ایم ایف پروگرام کے تحت گیس اور بجلی کی قیمتیں مزید بڑھنا ہوں گی۔اب غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے ، غلطی کی تو خمیازہ بھگتنا پڑے گا، آئی ایم ایف کے ساتھ جو معاہدہ طے ہوا اس پر کاربند رہنا ہوگا۔مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ معاہدے کے مطابق بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرنا ہوگا، موجود حکومت ہو یا نگراں حکومت قیمتیں ہر صورت بڑھانا ہوں گی۔بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھانا ہونگی کیونکہ اس کے علاوہ راستہ نہیں۔خسارہ کم کرنے کیلئے حکومت مزید قرض لے کر رقم نہیں دے سکتی ، خسارہ کم کرنے کیلئے قیمتیں بڑھانے کے علاوہ دوسرا راستہ نہیں ہے۔#/s#