اب کتابیں کون پڑھے(یاسر پیر زادہ)

اب کتابیں کون پڑھے(یاسر پیر زادہ)

(ایمرا نیوز)
ہمارے معاشرے میں لوگوں کو کتاب پڑھنے کی ترغیب دینا ایسا ہی ہے جیسے کسی مسلمان کو شاکاہاری (vegetarian) بنانے کی کوشش کرنا۔ کتابوں سے ہم پرہیز کرتے ہیں ایسے جیسے کوئی سرکاری ملازم کام سے پرہیز کرتا ہے۔ مجھے الماریوں میں سجی کتابیں بہت اچھی لگتی ہیں اسی لئے میں انہیں وہاں سے نکال کر ترتیب خراب نہیں کرتا۔ کتاب نہ پڑھنا باعث شرمندگی ہے اور نہ پڑھنے کا اعتراف کرنا باعث ذلت۔ اسی لئے ہم میں سے کوئی بھی یہ اعتراف نہیں کرتا کہ اُس نے فلاں مشہور کتاب نہیں پڑھی۔ جب بھی کسی محفل میں کتاب کے حوالے سے بحث ہو تو اپنی نالائقی چھپانے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ اُن مشکل مگر مشہور کتب کا حوالہ دیں جنہیں پڑھنے کا حوصلہ کسی میں نہیں ہوتا، سارتر کی ’’وجودیت‘‘ اِس ضمن میں بہت مفید ثابت ہو سکتی ہے، کئی سو صفحات کی یہ دقیق کتاب اول تو کسی نے پڑھی نہیں ہوگی اور اگر پڑھی ہوگی تو سمجھ نہیں آئی ہوگی، سو آپ نہایت اطمینان سے اس کے بارے میں اظہار خیال فرما سکتے ہیں، اسی طرح امانویل کانٹ کی Critique of Pure Reasonجس کا ترجمہ ’’تنقید عقل محض‘‘ کیا جا سکتا ہے ایک ایسی کتاب ہے جس کا حوالہ بغیر کھٹکے دے سکتے ہیں، کوئی مائی کا لعل آپ کو نہیں روکے گا، میں نے یہ دونوں کتابیں نہیں پڑھیں مگر حوالہ دینے میں کیا حرج ہے! نوجوان نسل کے لئے چونکہ اس قسم کی کتب کا نام یاد رکھنا بھی مشکل ہے سو وہ اس جھنجھٹ میں نہیں پڑتے، ایسے موقعوں کے لئے انہوں نے منٹو کے افسانے اور فیض کی شاعری رکھ چھوڑی ہے، جہاں کہیں کسی نے کتاب کی بات کی وہاں کھٹ سے یہ دو نام لئے اور جان چھڑا لی، یہ اور بات کہ اُن کا مطالعہ ’’ٹوبہ ٹیک سنگھ اور ’’ہم دیکھیں گے‘‘ پہ ختم ہو جاتا ہے، اول الذکر کالج کی کتاب میں پڑھا تھا اور موخر الذکر نظم ٹی وی پر سنی تھی۔ لیکن ٹھہریئے، یہ کالم نوجوانوں کی مذمت میں نہیں اور نہ ہی اِس قسم کے ٹوٹکے بتانے کے لئے ہے جو کتاب نہ پڑھنے کے ضمن میں ہونے والی شرمندگی سے بچاتے ہیں۔
دراصل چند دن پہلے یار جانی عرفان جاوید سے ملاقات ہوئی، موصوف کا کمال یہ ہے کہ پورے اردو اور انگریزی ادب کا ایک کیپسیول سا بنا کر گھول کے پی چکے ہیں، ایذرا پاؤنڈ سے بات شروع کرتے ہیں تو اسی پر گھنٹہ بھر کا لیکچر دے ڈالتے ہیں، ادھر اپنا یہ حال ہے کہ کسی عذرا کو میں جانتا نہیں اور پاؤنڈ کے بارے میں اتنا پتہ ہے کہ ایک سو تریسٹھ روپے کا ہو چکا ہے، بس۔ ایسے میں عرفان جاوید کو دیکھ کر بندہ سوچتا ہی رہ جاتا ہے کہ اِس شخص نے اتنی کتابیں کیسے پڑھی ہوں گی، اوپر سے موصوف خود بھی لکھاری ہیں، کچھ عرصہ پہلے ان کا ایک افسانہ پڑھا ’’فیروز بے خبر کا ماجرا‘‘ اور حیرت میں ڈوب گیا، ایسی خواب آلود تحریر کہ آدمی اس کے سحر میں ڈوبتا ہی چلا جائے، انسان کی بے بسی اور تحیر کی ایک عجیب داستان، اور ساتھ میں لاہور کی ایسی منظر کشی جو آپ کو مبہوت کردے۔ عرفان جاوید کی ٹکر کا دوسرا صاحب مطالعہ شخص جسے میں جانتا ہوں، وجاہت مسعود ہے، موصوف نہ صرف ہند سندھ کی کتابیں گھول کر پی چکے ہیں بلکہ یادداشت بھی ڈاکٹر ذاکر نائیک جیسی پائی ہے۔ متذکرہ ملاقات میں عرفان نے مشورہ دیا کہ میں مہینے میں ایک آدھ کالم کتابوں کے بارے میں بھی لکھ دیا کروں۔ جناب کا میرے بارے میں حسن ظن ہے کہ میں بھی اُن کی طرح ہر وقت کلاسیکی ادب میں ڈوبا رہتا ہوں اور چونکہ وہ بھلے آدمی ہیں اس لئے میں نے کبھی اُن کی بات کی تردید نہیں کی کہ خواہ مخواہ ایک مومن بھائی کا دل ٹوٹ جائے گا۔ مشورہ البتہ اُن کا اچھا تھا۔ کتابوں پر کالم لکھنے کے دو فائدے ہوں گے، پہلا، میری علمیت کا رعب پڑ جائے گا بالکل ویسے جیسے اپنے ہاں آج کل ٹی وی پر ٹھکاٹھک اعداد و شمار جھاڑنے سے بندہ خواہ مخواہ قابل لگنے لگتا ہے چاہے یہ اعداد و شمار اُس نے واٹس ایپ سے ہی کیوں نہ اکٹھے کئے ہوں، دوسرا،کالم لکھنے کے لئے زیادہ سر نہیں کھپانا پڑ ے گا، کوئی ایک کتاب پکڑی اور اسی کے اقتباسات سے مضمون بنا لیا، اللہ اللہ خیر سلا۔

مگر یہ عشق نہیں آساں۔ کتابیں پڑھنی پڑتی ہیں ورنہ انسان اور حیوان میں کوئی فرق نہیں رہتا۔ بقول مارک ٹوئن جو شخص مطالعہ نہیں کرتا اسے ان پڑھ آدمی پر کوئی فوقیت حاصل نہیں جو مطالعہ کر نہیں سکتا۔ کتابیں پڑھے بغیر بھی زندگی گزاری جا سکتی ہے اور کروڑوں لوگ گزار رہے ہیں مگر ایسی زندگی میں کوئی نظریہ ہوتا ہے نہ کوئی سوچی سمجھی رائے، کھوکھلی دانش اور جملے بازی پر گزارا کرتے ہوئے اگر کوئی شخص کسی ڈنگر کی طرح زندہ رہنا چاہتا ہے تو یہ اس کی مرضی ہے، ایسے بندے کا کچھ نہیں بگاڑا جا سکتا۔ مصیبت مگر یہ ہے کہ رنگا رنگ قسم کی تفریحات کو چھوڑ کر دقیق اور خشک کتابیں کیونکر پڑھی جائیں، انگریزی میں چھوٹے فونٹ پر چھپی پانچ سو صفحوں کی کتاب کو تو دیکھ کر ہول اٹھتا ہے کہ اسے کیسے ختم کیا جائے گا! لیکن یہ سب بہانے بازیاں اور مطالعہ نہ کرنے کے حیلے ہیں۔ اگر آپ واقعی مطالعہ کرنا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے مارک ٹوئن کا قول لکھ کر اپنے کمرے میں لٹکا لیں تاکہ آتے جاتے اس پر نظر پڑتی رہے اور خود کو شرم آتی رہے۔ دوسرا کام یہ کریں کہ پڑھنے کے لئے وہ کتاب اٹھائیں جسے پڑھنے میں آپ کو لطف آئے، بھول جائیں کہ لوگ فیشن کے طور پر کس ناول نگار کو بڑا کہتے ہیں یا نقادوں کی رائے میں کون سا افسانہ نگار بلند پائے کا ہے، جو آپ کو پسند ہے وہی اچھا ہے، پڑھ ڈالئے۔ جب آپ کو پڑھنے کی لت لگ جائے تو پھر اُن ادیبوں کو بھی آزمایا جا سکتا ہے جو پہلے آپ سے نہیں پڑھے گئے مگر جن کا نام مشہور ہے، ان کے نمائندہ افسانے اور ناول سے آغاز کریں، آسانی رہے گی۔ چلئے ابھی آغاز کرتے ہیں، ذہن میں تین چار افسانے آ رہے ہیں، نیر مسعود کا ’’طاوس چمن کی مینا‘‘، غلام عباس کا ’’کن رس‘‘، اسد محمد خان کا ’’عون محمد وکیل، بے بے اور کاکا‘‘ اور احمد ندیم قاسمی کا ’’بین‘‘۔ یہ کوئی انتخاب نہیں بس پڑھنے کے لئے چھوٹی سی پڑیا سمجھیں۔ غیر ملکی کہانیوں کا نشہ لگانے کا بھی ایک آسان نسخہ ہے۔ صغیر ملال کے منتخب کردہ غیرملکی افسانے کہیں سے تلاش کرکے خرید لیں اور مستقلاً اپنے سرہانے رکھ لیں، یہ وہ کتاب ہے جو آپ کو غیر ملکی ادب کی لت لگا دے گی، صغیر ملال کا نہ صرف انتخاب اعلیٰ ہے بلکہ ہر ادیب کے فن کے بارے میں اس کا تبصرہ بھی لاجواب ہے۔ یہ میری پسندیدہ ترین کتابوں میں سے ایک ہے۔ نان فکشن کتابوں کے ضمن میں کوشش کریں کہ ایسی کتابیں پڑھیں جن میں ایک کتاب میں کئی کتابوں کا خلاصہ سمو دیا گیا ہو یعنی ایسی کتابیں جو جدید لکھاریوں نے دریا کو کوزے میں بند کرنے کے اصول کو سامنے رکھ کر لکھی ہوں اور اُن میں سو فسطائیوں سے لے کر سارتر تک کے فلسفے کو زپ لگا کر سی دیا گیاہو۔ یاد رکھیں کہ کسی کے پاس افلاطون کی تمام کتابوں سے لے کر کارل پوپر کی کتابوں کو پڑھنے کی فرصت نہیں۔ بنیادی ماخذ اور کلاسک کتابیں صرف فلسفی، محقق اور جیل کے قیدی پڑھتے ہیں۔

کالم کی دُم:یہ کالم اس مفروضے کو بنیاد بنا کر لکھا گیا ہے کہ ہم لوگ کتابیں نہیں پڑھتے، اگر اس کے جواب میں کوئی صاحب یا صاحبہ مجھے یہ بتائیں کہ اس ملک میں کتابیں بہت بکتی ہیں جیسے کہ ’’پارلیمنٹ سے بازار حسن تک‘‘ اور ’’موت کا منظر، مرنے کے بعد کیا ہو گا‘‘ تو اُن سے میری گزارش ہوگی کہ اِن کی ایک کاپی مجھے بھیج دیں، میں اب تک ان کتب کے مطالعے سے محروم ہوں۔

(کالم نگار کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائےدیں00923004647998)

(بشکریہ جنگ لاہور)

xosotin chelseathông tin chuyển nhượngcâu lạc bộ bóng đá arsenalbóng đá atalantabundesligacầu thủ haalandUEFAevertonxosofutebol ao vivofutemaxmulticanaisonbetbóng đá world cupbóng đá inter milantin juventusbenzemala ligaclb leicester cityMUman citymessi lionelsalahnapolineymarpsgronaldoserie atottenhamvalenciaAS ROMALeverkusenac milanmbappenapolinewcastleaston villaliverpoolfa cupreal madridpremier leagueAjaxbao bong da247EPLbarcelonabournemouthaff cupasean footballbên lề sân cỏbáo bóng đá mớibóng đá cúp thế giớitin bóng đá ViệtUEFAbáo bóng đá việt namHuyền thoại bóng đágiải ngoại hạng anhSeagametap chi bong da the gioitin bong da lutrận đấu hôm nayviệt nam bóng đátin nong bong daBóng đá nữthể thao 7m24h bóng đábóng đá hôm naythe thao ngoai hang anhtin nhanh bóng đáphòng thay đồ bóng đábóng đá phủikèo nhà cái onbetbóng đá lu 2thông tin phòng thay đồthe thao vuaapp đánh lô đềdudoanxosoxổ số giải đặc biệthôm nay xổ sốkèo đẹp hôm nayketquaxosokq xskqxsmnsoi cầu ba miềnsoi cau thong kesxkt hôm naythế giới xổ sốxổ số 24hxo.soxoso3mienxo so ba mienxoso dac bietxosodientoanxổ số dự đoánvé số chiều xổxoso ket quaxosokienthietxoso kq hôm nayxoso ktxổ số megaxổ số mới nhất hôm nayxoso truc tiepxoso ViệtSX3MIENxs dự đoánxs mien bac hom nayxs miên namxsmientrungxsmn thu 7con số may mắn hôm nayKQXS 3 miền Bắc Trung Nam Nhanhdự đoán xổ số 3 miềndò vé sốdu doan xo so hom nayket qua xo xoket qua xo so.vntrúng thưởng xo sokq xoso trực tiếpket qua xskqxs 247số miền nams0x0 mienbacxosobamien hôm naysố đẹp hôm naysố đẹp trực tuyếnnuôi số đẹpxo so hom quaxoso ketquaxstruc tiep hom nayxổ số kiến thiết trực tiếpxổ số kq hôm nayso xo kq trực tuyenkết quả xổ số miền bắc trực tiếpxo so miền namxổ số miền nam trực tiếptrực tiếp xổ số hôm nayket wa xsKQ XOSOxoso onlinexo so truc tiep hom nayxsttso mien bac trong ngàyKQXS3Msố so mien bacdu doan xo so onlinedu doan cau loxổ số kenokqxs vnKQXOSOKQXS hôm naytrực tiếp kết quả xổ số ba miềncap lo dep nhat hom naysoi cầu chuẩn hôm nayso ket qua xo soXem kết quả xổ số nhanh nhấtSX3MIENXSMB chủ nhậtKQXSMNkết quả mở giải trực tuyếnGiờ vàng chốt số OnlineĐánh Đề Con Gìdò số miền namdò vé số hôm nayso mo so debach thủ lô đẹp nhất hôm naycầu đề hôm naykết quả xổ số kiến thiết toàn quốccau dep 88xsmb rong bach kimket qua xs 2023dự đoán xổ số hàng ngàyBạch thủ đề miền BắcSoi Cầu MB thần tàisoi cau vip 247soi cầu tốtsoi cầu miễn phísoi cau mb vipxsmb hom nayxs vietlottxsmn hôm naycầu lô đẹpthống kê lô kép xổ số miền Bắcquay thử xsmnxổ số thần tàiQuay thử XSMTxổ số chiều nayxo so mien nam hom nayweb đánh lô đề trực tuyến uy tínKQXS hôm nayxsmb ngày hôm nayXSMT chủ nhậtxổ số Power 6/55KQXS A trúng roycao thủ chốt sốbảng xổ số đặc biệtsoi cầu 247 vipsoi cầu wap 666Soi cầu miễn phí 888 VIPSoi Cau Chuan MBđộc thủ desố miền bắcthần tài cho sốKết quả xổ số thần tàiXem trực tiếp xổ sốXIN SỐ THẦN TÀI THỔ ĐỊACầu lô số đẹplô đẹp vip 24hsoi cầu miễn phí 888xổ số kiến thiết chiều nayXSMN thứ 7 hàng tuầnKết quả Xổ số Hồ Chí Minhnhà cái xổ số Việt NamXổ Số Đại PhátXổ số mới nhất Hôm Nayso xo mb hom nayxxmb88quay thu mbXo so Minh ChinhXS Minh Ngọc trực tiếp hôm nayXSMN 88XSTDxs than taixổ số UY TIN NHẤTxs vietlott 88SOI CẦU SIÊU CHUẨNSoiCauVietlô đẹp hôm nay vipket qua so xo hom naykqxsmb 30 ngàydự đoán xổ số 3 miềnSoi cầu 3 càng chuẩn xácbạch thủ lônuoi lo chuanbắt lô chuẩn theo ngàykq xo-solô 3 càngnuôi lô đề siêu vipcầu Lô Xiên XSMBđề về bao nhiêuSoi cầu x3xổ số kiến thiết ngày hôm nayquay thử xsmttruc tiep kết quả sxmntrực tiếp miền bắckết quả xổ số chấm vnbảng xs đặc biệt năm 2023soi cau xsmbxổ số hà nội hôm naysxmtxsmt hôm nayxs truc tiep mbketqua xo so onlinekqxs onlinexo số hôm nayXS3MTin xs hôm nayxsmn thu2XSMN hom nayxổ số miền bắc trực tiếp hôm naySO XOxsmbsxmn hôm nay188betlink188 xo sosoi cầu vip 88lô tô việtsoi lô việtXS247xs ba miềnchốt lô đẹp nhất hôm naychốt số xsmbCHƠI LÔ TÔsoi cau mn hom naychốt lô chuẩndu doan sxmtdự đoán xổ số onlinerồng bạch kim chốt 3 càng miễn phí hôm naythống kê lô gan miền bắcdàn đề lôCầu Kèo Đặc Biệtchốt cầu may mắnkết quả xổ số miền bắc hômSoi cầu vàng 777thẻ bài onlinedu doan mn 888soi cầu miền nam vipsoi cầu mt vipdàn de hôm nay7 cao thủ chốt sốsoi cau mien phi 7777 cao thủ chốt số nức tiếng3 càng miền bắcrồng bạch kim 777dàn de bất bạion newsddxsmn188betw88w88789bettf88sin88suvipsunwintf88five8812betsv88vn88Top 10 nhà cái uy tínsky88iwinlucky88nhacaisin88oxbetm88vn88w88789betiwinf8betrio66rio66lucky88oxbetvn88188bet789betMay-88five88one88sin88bk88xbetoxbetMU88188BETSV88RIO66ONBET88188betM88M88SV88Jun-68Jun-88one88iwinv9betw388OXBETw388w388onbetonbetonbetonbet88onbet88onbet88onbet88onbetonbetonbetonbetqh88mu88Nhà cái uy tínpog79vp777vp777vipbetvipbetuk88uk88typhu88typhu88tk88tk88sm66sm66me88me888live8live8livesm66me88win798livesm66me88win79pog79pog79vp777vp777uk88uk88tk88tk88luck8luck8kingbet86kingbet86k188k188hr99hr99123b8xbetvnvipbetsv66zbettaisunwin-vntyphu88vn138vwinvwinvi68ee881xbetrio66zbetvn138i9betvipfi88clubcf68onbet88ee88typhu88onbetonbetkhuyenmai12bet-moblie12betmoblietaimienphi247vi68clupcf68clupvipbeti9betqh88onb123onbefsoi cầunổ hũbắn cáđá gàđá gàgame bàicasinosoi cầuxóc đĩagame bàigiải mã giấc mơbầu cuaslot gamecasinonổ hủdàn đềBắn cácasinodàn đềnổ hũtài xỉuslot gamecasinobắn cáđá gàgame bàithể thaogame bàisoi cầukqsssoi cầucờ tướngbắn cágame bàixóc đĩaAG百家乐AG百家乐AG真人AG真人爱游戏华体会华体会im体育kok体育开云体育开云体育开云体育乐鱼体育乐鱼体育欧宝体育ob体育亚博体育亚博体育亚博体育亚博体育亚博体育亚博体育开云体育开云体育棋牌棋牌沙巴体育买球平台新葡京娱乐开云体育mu88qh88

fayaz

Website: