اتحادی جماعتوں نے نگران وزیر اعظم کیلئے شہباز شریف کو مکمل اختیار دیدیا
اسلام آبا د: وزیر اعظم شہباز شریف کے زیر صدارت نگران وزیر اعظم کیلئے اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کا اجلاس ختم ہوگیا ۔جمعہ کے روز ویڈیو لنک کے ذریعے ہونے والے اجلاس میںون پوائنٹ ایجنڈا نگران وزیر اعظم کا معاملہ زیر غور آیا ،مسلم لیگ (ن)اور اتحادی جماعتوں کی جانب سے چار ناموں پر غور وغوض کیا گیا،نگران وزیر اعظم کے لئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی اسلم بھوتانی ،سابق بیوروکریٹ فواد حسن فواد اور ٹیکنوکریٹ حفیظ شیخ کے ناموں پر بھی غور وغوض کیا گیا ،اجلاس میں طویل مشاورت کے بعد اتحادی جماعتوں کے سربراہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور نگران وزیر اعظم کے فیصلے کا اختیارشہباز شریف کو دے دیا اور کہا کہ وزیر اعظم جس شخص کو موزوں سمجھتے ہیں انہیں نگران وزیر اعظم کے لئے نامزد کریں گے ہم اس فیصلے کی مکمل سپورٹ کریں گے ،وزیر اعظم شہباز شریف نے اعتماد کا اظہار کرنے پر تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ملکی ترقی اور خوشحالی کے لئے آگے بڑھنے کیلئے واحد راستہ تمام سیاسی جماعتوں کو ملکر آگے بڑھنا ہوگا ،کوئی custom uniforms custom youth hockey jerseys corinne abbigliamento sexy ja morant jersey original adidas yeezy boost 350 v2 dazzling blue nike air max sale outlet kansas city chiefs crocs uberlube luxury lubricant custom football jerseys cheap jordans jordan proto max 720 custom paintball jerseys jordan max aura 4 banchero orlando jersey air jordan 4ایک جماعت ملک کو مشکلات سے نہیں نکال سکتی ،ہم نے ایک مشکل اور گٹھن سفر کیا ہے اور اس کے مثبت اثرات سامنے آئے ہیں اورآئندہ بھی ہم سب ملکر مکمل مشاورت کے ساتھ ملک کو آگے لیکر جائیں گے،دوسری جانب نگران وزیراعظم کے نام کے حوالے سے اپوزیشن لیڈر سے تاحال مشاورت نہ کی گئی،صحافی نے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض سے سوال پوچھا کہ کیا نگراں وزیراعظم کیلئے آپ سے مشاورت ہوئی ہے؟ جس کا جواب دیتے ہوئے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہا کہ ابھی تک کوئی مشاورت نہیں ہوئی،انشاللہ 8 اگست تک وزیراعظم کے نام کے حوالے سے مشاورت مکمل ہو جائے گی اور انشاللہ اچھے رزلٹ دیں گے۔