اسلام آباد ہائیکورٹ کا شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم
اسلام آباد ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی تھری ایم پی اوکے تحت گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔شاہ محمود قریشی کی نظربندی کے خلاف درخواست پر سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی، جنہوں نے اسٹیٹ کونسل سے استفسار کیا کہ کیا شاہ محمود قریشی پرکوئی مقدمہ ہے۔اسٹیٹ کونسل نے عدالت کو جواب دیا کہ مجھے معلوم کرنا ہوگا کہ کوئی مقدمہ ہے کہ نہیں۔شاہ محمود قریشی نے وکیل نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ شاہ محمود نے ویڈیو بیان دیا کہ کوئی توڑ پھوڑ نہ کرے۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب شاہ محمود وزیر خارجہ رہ چکے ہیں۔شاہ محمود قریشی کے وکیل نے کہا کہ ملیکہ بخاری کو بھی عدالت نے رہا کیا، لیکن انہیں پھر گرفتارکر لیا گیا۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب میں آؤٹ آف دی باکس نہیں جاؤں گا۔عدالت نے شاہ محمود قریشی کو فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا، جب کہ شاہ محمود قریشی کی تھری ایم پی اوکے تحت گرفتاری کالعدم قرار دے دیا گیا