اسلا م آباد ہائی کورٹ نے ٹی سٹالز اور ٹک شاپس کی نیلامی سے روک دیا
اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اسلام آباد میں ٹی سٹالز اور ٹک شاپس کی نیلامی کے خلاف انجمن تاجران کی درخواست پر سماعت کی عدالت نے میٹرو پولیٹین کارپوریشن کو ٹی سٹالز اور ٹک شاپس کی نیلامی سے روک دیاعدالت نے انجمن تاجران کی درخواست پر حکم امتناعی جاری کردیا عدالت نے ڈائریکٹر سی ڈی اے کی گزشتہ سماعت پر دیے بیان میں ترمیم کی استدعا مسترد کر دی انجمن تاجران نے اسلام آباد میں ٹی سٹالز اور ٹک شاپس کی نیلامی کو عدالت میں چیلنج کیا تھا صدر انجمن تاجران اسلام آباد اجمل بلوچ اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد میں ٹی سٹالز اور ٹک شاپس کی نیلامی ماسٹر پلان کی خلاف ورزی ہیمیٹرو پولیٹین کارپوریشن نے اسلام آباد میں 1807 ٹی سٹالز اور ٹک شاپس نیلامی کا اشتہار دے رکھا ہے،عدالت نے انجمن تاجران کی درخواست پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔