اسلحے کا استعمال صرف ریاست کا حق ہے، آرمی چیف
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 اپریل 2019ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ اسلحے کا استعمال صرف ریاست کا حق ہے، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرزسے تعاون کیا جائے گا، دہشتگردی کیخلاف جنگ کے بعد پاکستان امن واستحکام کی طرف گامزن ہے،سماجی اور اقتصادی ترقی کے ثمرات سامنے آرہے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت220ویں کورکمانڈرزکانفرنس ہوئی، جس میں سکیورٹی صورتحال اورملک کودرپیش اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا جائزہ لیا گیا۔
جیواسٹریٹجک ماحول اورملک کی مشرقی سرحدوں پر موجودہ صورتحال پر غور کیا گیا۔ملک میں دیرپا امن اور استحکام کیلئے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
جیواسٹریٹجک ماحول اورملک کی مشرقی سرحدوں پر موجودہ صورتحال پر غور کیا گیا۔شرکاء نے اتفاق کیا کہ کسی بھی جارحیت یا مس ایڈونچر کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔خطے میں قیام امن کی کوششوں کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔ آرمی چیف نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے حکومت اورتمام اسٹیک ہولڈرزسے تعاون کیا جائے گا۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف کامیاب جنگ کے بعد پاکستان امن واستحکام کی طرف گامزن ہے۔پاکستان اس مثبت راہ پر گامزن ہے جہاں ہتھیاروں کا استعمال صرف ریاست کی صوابدید ہے۔طاقت کا استعمال صرف ریاست کا حق ہے۔ پاکستان میں سماجی اور اقتصادی ترقی کے ثمرات سامنے آرہے ہیں۔