الخدمت گروپ کی جانب سے پروقار تقریب کا انعقاد
لاہور(ایمرا نیوز آن لائن)
جوہر ٹاﺅن کے ایک نجی ہوٹل میں الخدمت ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں ڈیلرز کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے اور ان کے بنیادی مسائل کے حل کے لئے مختلف تجاویز بھی پیش کی گئی۔ ایم پی اے نذیر چوہان کی شرکت نے اس تقریب کو چار چاند لگا دیئے اس موقع پر نذیر چوہان نے جوہر ٹاﺅن کی اس تقریب میں الخدمت گروپ کی کال پر ڈیلرز برادری کیساتھ شانہ بشانہ چلنے کا بھی اعلان کیا۔
دیکھئے مکمل رپورٹ اس ویڈیو میں
الخدمت گروپ کی ایک کال پر سینکڑوں ڈیلرز نے شرکت کی اور ڈیلرز کو اکٹھا کرنے اور یونٹی مضبوط کرنے میں اہم کردار نبھانے پر الخدمت گروپ ممبران کی کارکردگی کو بھی سراہا. الخدمت گروپ کے ممبران کا کہنا ہے کہ ہماری کاوش اکٹھا کرنا اور اتفاق سے چلنا ہے ڈیلرز برادری کو ایسا پلیٹ فارم مہیا کریں گے جس میں اس کو تحفظ، سپورٹ ، یونٹی ملے گی.