امریکہ کے 247ویں یوم آزادی کے موقع پر امریکی سفارتخانہ میں تقریب کا انعقاد
اسلام آباد:امریکہ کے 247ویں یوم آزادی کے موقع پر امریکی سفارتخانہ میں تقریب کا انعقاد ہوا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی امریکی جشن آزادی کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے تقریب میں امریکہ پاکستان گرین الائنس فریم ورک کی کامیابیوں کو اجاگر کیا۔ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہاکہ پاکستان کے ساتھ گرین الائنس کے تحت مشترکہ موسمی، ماحولیاتی خطرات سے نمٹنے پر کام کر رہے ہیں، امریکہ نے پاکستان سر سبز اتحاد لائحہ عمل کا آغاز کیا، سرسبز لائحہ عمل سے زراعت، شفاف توانائی، پانی کے انتظام و انصرام کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دے رہے ہیں،گرین الائنس موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کی استعداد کار میں اضافہ، معاشی ترقی کی حوصلہ افزائی کرتا ہے، امریکہ پاکستان کے ساتھ معیشت، سرمایہ کاری اور تجارت میں اضافہ کا خواہاں ہے، امریکہ، پاکستان کے ساتھ شراکت کو مزید وسعت دینے کے لیے پْر امید ہے